کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 112
4. بِسْم اللّٰہِ اَرْ قِـْیکَ مِـنْ کُلِّ شَیْیئ یُّـؤْ ذِیْکَ وَ مِـنْ شَرِّ کُلِّ نَـفْسٍ اَوْ عَـیْـنِ حَاسِـد اَللّٰہُ یَـشْـفِـیْکَ بِسْم اللّٰہِ اَ رْ قِـیْـکَ (ترجمہ)’’میں اللہ کریم کا نام لے کر تجھ پر دم کرتا ہوں ہر اس چیز سے بچانے کیلئے جو تجھے تکلیف دیتی ہے اور ہر نفس کے شر سے اور ہر حاسد کی آنکھ کے شر سے۔ اللہ تعالیٰ تجھے شفا دے۔ اللہ ربُّ العزّت کا نام لیکر میں تجھ پر دم کرتا ہوں۔‘‘ (مسلم) ﴿ نوٹ :۔ اول و آخر نماز والا درود بھی پڑھئے ۔ مریض خود نہ پڑھ سکتا ہو تو آپ پڑھ کر دم کر دیں اور پھر خلوص دل سے صحت کیلئے اللہ ربّ العزّت سے دعائیں مانگیں۔ اِنْ شَاؓئَ اﷲُ تَعَالٰی جلد ہی صحت یاب ہو جائیں گے۔ جراثیمی و کیمیا ئی حملہ سے بچاؤ ان حملوں سے بچنے کیلئے مندرجہ ذیل تدابیر اختیار کیجئے خاص طور پر جب آپ کو علم ہوجائے کہ دشمن نے Biological یا Chemicalحملہ کردیاہے۔ عام حالات میں بھی یہ کام کریں تو بہت ہی بہتر ہے :۔1گوشت نہ کھائیں ۔ جانور کے گوشت میں جراثیم پائے جا سکتے ہیں ۔ کھانا بھی کم سے کم کھائیں ۔سبزیاں، پھل اور دالوں کو پہلے اچھی طرح گرم پانی سے دھولیں ۔ خوراک خوب پکا کر استعمال کریں 2. جلد سے جلدحفاظتی ٹیکہ لگوائیں۔3. روزانہ نیم گرم پانی ا ور اچھے صابن مثلاً Soap Dettol سے نہائیں یا نہانے کے پانی میں چند قطرے ڈیٹول کے ڈا ل کر یا نیم کے چند پتّے پانی میں ا بال کر ایک پیالی اسکا جوشاندہ پانی میں ڈال کر نہائیے 4. استعمال سے پہلے تمام گھریلوبرتن بلیچنگ پوڈر سے دھوئیں5.اپنے جسم میں قوت مدافعت بڑھائیں۔روزانہ پیدل چلیں پورے دن میں ابلاہوا پانی 12گلاس پئیں۔ (پانی کم ازکم 5منٹ ا بالیئے) 6. روزانہ ایک گولی وٹامن سی اور ایک گولی بی کمپلیکس کھائیں7. اپنے گھر کو پسو، چوہے،مچھر، لال بیگ اور گندے جانوروں ( مثلاً کتا )سے