کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 111
مِن شَرِّ الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ ﴿٤﴾ الَّذِي يُوَسْوِسُ فِي صُدُورِ النَّاسِ ﴿٥﴾ مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ ﴿٦﴾ وسوسہ ڈالنے ( اور) پیچھے ہٹ جانے والے ( شیطان ) کے شر سے جو لوگوں کے دلوں میں وسوسہ ڈالتے ہیں ، خواہ وہ ( وسوسہ ڈالنے والا ) جن ہو یا انسان۔‘‘ ( الناس 114) ٭ اسکے بعد درج ذیل مسنون دعائیں مانگئے :۔ 1. اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ (ترجمہ )’’میں اللہ ربُّ العزّت کے پورے کلمات کی پناہ لیتا ہوں ہر اس چیز کی برائی سے جو اس نے پیدا کی ہے۔‘‘ (مسلم) (3مرتبہ پڑھیں) 2. 3 مرتبہ بِسْم اللّٰہِ پڑھ کر 7 مرتبہ یہ دعا پڑھیں : اَعُوْذُ بِعِزَّۃِ اللّٰہِ وَ قُدْرَ تِـہٖ مِنْ شَرِّ مَا اَجِدُ وَ اُحَاذِرُ (ترجمہ) ’’ اللہ کی عزت اور اسکی قدرت کی پناہ لیتا ہوں اس چیز کے شر سے جس کی تکلیفمجھے تڑپارہی ہے اور جس سے میں خوف زدہ ہورہا ہوں۔‘‘ (مسلم) 3. بِسْم اللّٰہِ الَّذِیْ لَایَضُرُّ مَعَ اسْمِہٖ شَیْیئٌ فِی الْاَرْضِ وَ لَا فِی السَّمَآئِ وَ ھُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْم (ترجمہ)’’اللہ تعالیٰ کے نام سے (جس کے حکم کے بغیر) کوئی چیز آسمانوں اور زمینوں میں تکلیف نہیں دے سکتی اور وہ سننے والا جاننے والا ہے۔‘‘ (مسلم، ترمذی)