کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 109
وَأَنَّهُ تَعَالَىٰ جَدُّ رَبِّنَا مَا اتَّخَذَ صَاحِبَةً وَلَا وَلَدًا ﴿٣﴾ وَأَنَّهُ كَانَ يَقُولُ سَفِيهُنَا عَلَى اللَّـهِ شَطَطًا ﴿٤﴾ 14۔ بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ ﴿١﴾ لَا أَعْبُدُ مَا تَعْبُدُونَ ﴿٢﴾ وَلَا أَنتُمْ عَابِدُونَ مَا أَعْبُدُ ﴿٣﴾ وَلَا أَنَا عَابِدٌ مَّا عَبَدتُّمْ ﴿٤﴾ وَلَا أَنتُمْ عَابِدُونَ مَا أَعْبُدُ ﴿٥﴾ لَكُمْ دِينُكُمْ وَلِيَ دِينِ ﴿٦﴾ 15۔ بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ قُلْ هُوَ اللَّـهُ أَحَدٌ ﴿١﴾ اللَّـهُ الصَّمَدُ ﴿٢﴾ اور انہوں نے یہ بھی بیان کیا کہ ہمارے رب کی بڑی شان ہے اس نے نہ کسی کو بیوی بنایا اور نہ اولاد اور ہم میں جو احمق ہوئے ہیں وہ اﷲ کی شان میں حد سے بڑھی ہوئی باتیں کہتے ہیں۔ (سورئہ جن7 2:آیات1تا4) 14۔ (ترجمہ)’’ اﷲ کے نام سے شروع کرتا ہوں جو بڑے مہربان نہایت رحم والے ہیں ﴿آپ (ان کفار سے) کہہ دیجئے کہ اے کفار،(میرا اور تمہارا طریقہ ایک نہیں ہو سکتا) نہ میں تمہارے معبودوں کی پرستش کرتا ہوں اور نہ تم میرے معبود کی پرستش کرتے ہو اور نہ (آئندہ مستقبل میں) میں تمہارے معبودوں کی پرستش کرونگا اور نہ تم میرے معبود کی پرستش کروگے۔ تمہارے لئے تمہارا دین اور میرے لئے میرا دین ہے۔‘‘ (سورئہ کافرون109:) 15۔(ترجمہ)’’اﷲ کے نام سے شروع کرتا ہوں جوبڑے مہربان نہایت رحم والے ہیں۔ آپ (ان لوگوں سے)کہہ دیجئے کہ وہ یعنی اﷲ (اپنے کمالِ ذات و صفات میں) ایک ہے اﷲ (ایسا) بے نیاز ہے کہ وہ کسی کا محتاج نہیں(اور اس کے سب محتاج ہیں)