کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 108
هُوَ اللَّـهُ الَّذِي لَا إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ الْمَلِكُ الْقُدُّوسُ السَّلَامُ الْمُؤْمِنُ الْمُهَيْمِنُ الْعَزِيزُ الْجَبَّارُ الْمُتَكَبِّرُ ۚ سُبْحَانَ اللَّـهِ عَمَّا يُشْرِكُونَ ﴿٢٣﴾ هُوَ اللَّـهُ الْخَالِقُ الْبَارِئُ الْمُصَوِّرُ ۖ لَهُ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنَىٰ ۚ يُسَبِّحُ لَهُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۖ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ ﴿٢٤﴾ 13۔ بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ قُلْ أُوحِيَ إِلَيَّ أَنَّهُ اسْتَمَعَ نَفَرٌ مِّنَ الْجِنِّ فَقَالُوا إِنَّا سَمِعْنَا قُرْآنًا عَجَبًا ﴿١﴾ يَهْدِي إِلَى الرُّشْدِ فَآمَنَّا بِهِ ۖ وَلَن نُّشْرِكَ بِرَبِّنَا أَحَدًا ﴿٢﴾ وہ ایسا معبود ہے کہ اس کے سوا کوئی اور معبود نہیں وہ بادشاہ ہے۔ (سب عیوب سے) پاک ہے سالم ہے۔ امن دینے والا ہے۔ نگہبانی کرنے والا زبردست ہے۔ خرابی کا درست کر دینے والا ہے۔ بڑی عظمت والا ہے اﷲ (جس کی شان یہ ہے) لوگوں کے شرک سے پاک ہے۔ وہ معبود (برحق) ہے۔ پیدا کرنے والا ہے ۔ ٹھیک ٹھیک بنانے والا ہے (یعنی ہر چیز کو حکمت کے مطابق بناتا ہے) صورت بنانے والا ہے۔ اس کے اچھے اچھے نام ہیں (ہرچیز) اس کی تسبیح کرتی ہے جو بھی آسمانوں اور زمین میں ہے اور وہی زبردست حکمت والا ہے۔‘‘ (سورۂ حشر 59 : آیات 21 تا 24) 13۔ (ترجمہ )’’اﷲ کے نام سے شروع کرتا ہوں جو بڑے مہربان نہایت رحم والے ہیں۔ ﴿آپ (ان لوگوں سے) کہئے کہ میرے پاس اس بات کی وحی آئی ہے کہ جناّت میں سے ایک جماعت نے قرآن سنا پھر اپنی قوم میں واپس جا کر انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک عجیب قرآن سنا (جو) راہ راست بتلاتا ہے۔ ہم تو اس پر ایمان لے آئے اور ہم اپنے رب کے ساتھ کسی کو شریک نہیں بنائینگے۔