کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 102
رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَا إِن نَّسِينَا أَوْ أَخْطَأْنَا ۚ رَبَّنَا وَلَا تَحْمِلْ عَلَيْنَا إِصْرًا كَمَا حَمَلْتَهُ عَلَى الَّذِينَ مِن قَبْلِنَا ۚ رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهِ ۖ وَاعْفُ عَنَّا وَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا ۚ أَنتَ مَوْلَانَا فَانصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ ﴿٢٨٦﴾
6۔ شَهِدَ اللَّـهُ أَنَّهُ لَا إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ وَالْمَلَائِكَةُ وَأُولُو الْعِلْمِ قَائِمًا بِالْقِسْطِ ۚ لَا إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ ﴿١٨﴾
قُلِ اللَّـهُمَّ مَالِكَ الْمُلْكِ تُؤْتِي الْمُلْكَ مَن تَشَاءُ
اے ہمارے رب، ہمیں نہ پکڑنا اگر ہم بھول جائیں یا چوک جائیں۔ اے ہمارے رب اور ہم پر کوئی سخت حکم نہ بھیجئے جیسے ہم سے پہلے لوگوں پر آپ نے بھیجے تھے اور ہم پرایسا کوئی بوجھ (دنیا یا آخرت کا) نہ ڈالیئے جس کو ہم سہار نہ سکیں اور درگذر کیجئے ہم سے اور بخش دیجئے ہم کو اور رحم کیجئے ہم پر۔ آپ ہمارے کار ساز ہیں (اور کارساز طرف دار ہوتا ہے) سو آپ ہم کوکفارپر غالب کیجئے‘‘۔ آمین (البقرہ 2:آیات284تا286)
6 (ترجمہ)’’گواہی دی اﷲ نے اس (بات) کی کہ بجز اس کی ذات کے کوئی معبود ہونے کے لائق نہیں اور فرشتوں نے بھی اور اہل علم نے بھی اور معبود بھی وہ اس شان کے ہیں کہ وہ عدل کیساتھ دنیا کو قائم رکھنے والے ہیں۔ اس کے سوا کوئی معبود ہونے کے لائق نہیں وہ زبردست ہیں حکمت والے ہیں۔‘‘ ( اٰ ل عمران 3:آیت18)
(ترجمہ)﴿’’(اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم ، اﷲسے یوں) کہئے کہ اے اﷲ، مالک تمام جہاں کے۔ آپ جس کو چاہئیں ملک دے دیتے ہیں