کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 101
أُولَـٰئِكَ أَصْحَابُ النَّارِ ۖ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ ﴿٢٥٧﴾
5۔ لِّلَّـهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ ۗ وَإِن تُبْدُوا مَا فِي أَنفُسِكُمْ أَوْ تُخْفُوهُ يُحَاسِبْكُم بِهِ اللَّـهُ ۖ فَيَغْفِرُ لِمَن يَشَاءُ وَيُعَذِّبُ مَن يَشَاءُ ۗ وَاللَّـهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ﴿٢٨٤﴾ آمَنَ الرَّسُولُ بِمَا أُنزِلَ إِلَيْهِ مِن رَّبِّهِ وَالْمُؤْمِنُونَ ۚ كُلٌّ آمَنَ بِاللَّـهِ وَمَلَائِكَتِهِ وَكُتُبِهِ وَرُسُلِهِ لَا نُفَرِّقُ بَيْنَ أَحَدٍ مِّن رُّسُلِهِ ۚ وَقَالُوا سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا ۖ غُفْرَانَكَ رَبَّنَا وَإِلَيْكَ الْمَصِيرُ ﴿٢٨٥﴾ لَا يُكَلِّفُ اللَّـهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا ۚ لَهَا مَا كَسَبَتْ وَعَلَيْهَا مَا اكْتَسَبَتْ ۗ
ایسے لوگ دوزخ میں رہنے والے ہیں (اور) یہ لوگ اس میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے۔‘‘ اَلْعِیَاذُ بِاﷲِ (البقرہ 2 : آیات 256 تا 257)
5. (ترجمہ)’’ اﷲ ہی کی ملکیت ہے سب کچھ جو آسمانوں میں ہیں اور جو کچھ زمین میں ہیں اور جو باتیں تمہارے دلوں میں ہیں چاہے تم ان کو ظاہر کرو یا پوشیدہ رکھو اﷲ تم سے اِن کا حساب لیں گے پھر (بجز کفر و شرک کے)جس کو چاہیں بخش دینگے اور جس کو چاہیں سزا دینگے اور اﷲ ہر شے پر قادر ہیں۔ ایمان رکھتے ہیں رسول(علیہم السلام )اس پر جو ان کے پاس ان کے رب کی طرف سے نازل کی گئی ہے اور مومنین بھی۔ سب کے سب ایمان رکھتے ہیں اﷲکے ساتھ اور اس کے فرشتوں کے ساتھ اور اسکی کتابوں کے ساتھ اور اسکے پیغمبروں کے ساتھ کہ ہم اسکے پیغمبروں میں سے کسی میں فرق نہیں کرتے اور ان سب نے یوں کہاکہ ہم نے (آپ کا ارشاد) سنا اور خوشی سے ماناہم آپکی بخشش چاہتے ہیں۔ اے ہمارے رب، آپ ہی کی طرف ہم سب کو لوٹنا ہے۔ اﷲکسی شخص کومکلّف نہیں بناتا مگر اتنا ہی جتنی وہ طاقت رکھتا ہو۔ اس کو ثواب بھی اسی کاملے گا جس ارادہ سے وہ کرے اور اس پر عذاب بھی اسی کا ہو گا جس ارادہ سے وہ کرے۔