کتاب: بدعات سنت کے میزان میں - صفحہ 73
2.ذبح کے وقت غیر اللہ کا نام پکارا جائے،توحرام ہے۔ 3.بِسْمِ اللّٰہِ وَاللّٰہُ أَکْبَرُ کہہ کر ذبح کیا جائے اور ساتھ یہ بھی کہہ دیا جائے کہ اے اللہ! فلاں ولی یا بزرگ کے تقرب کے لیے یہ جانور ذبح کیا گیا ہے،تب بھی حرام ہے۔ 4.اللہ کے لیے ذبح کیا جائے اور بوقت ذبح نام غیر اللہ کا پکارا جائے، تو حرام ہے۔ 5.ذبح اللہ کے لیے کیا جائے،لیکن اللہ تعالیٰ کے مبارک نام کے ساتھ غیراللہ کا نام شامل کر دیا جائے، تب بھی حرام ہے۔ علمائے احناف فرماتے ہیں : یَقُولُ : بِسْمِ اللّٰہِ، وَاسْمِ فُلَانٍ، أَوْ یَقُولُ : بِسْمِ اللّٰہِ وَفُلَانٍ، أَوْ بِسْمِ اللّٰہِ وَمُحَمَّدِ رَّسُولِ اللّٰہِ، فَتَحْرُمُ الذَّبِیحَۃُ، لِأَنَّہٗ أُہِلَّ بِہٖ لِغَیْرِ اللّٰہِ ۔ ’’اگر کوئی بندہ بوقت ِذبح کہے : بِسْمِ اللّٰہِ، وَاسْمِ فُلَانٍ ’’اللہ کے نام کے ساتھ اور فلاں کے نام کے ساتھ‘‘ یا بِسْمِ اللّٰہِ، وَفُلَانٍ’’اللہ اور فلاں کے نام کے ساتھ‘‘، یا بِسْمِ اللّٰہِ وَمُحَمَّدِ رَّسُولِ اللّٰہِ’’اللہ اور محمدرسول اللہ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے نام کے ساتھ‘‘، تو ذبیحہ حرام ہو جاتا ہے، کیونکہ اس پر غیراللہ کا نام پکار دیا گیا ہے۔‘‘ (بدائع الصّنائع للکاساني : 5/48، الہدایۃ للمرغیناني : 2/435)