کتاب: بدعات سنت کے میزان میں - صفحہ 59
نیکی کا کام ہے، جس میں خاص فضیلت مقرر کردی گئی ہو، اسے دوسرے وقت میں اپنے جیسے نیکی کے کام پر فضیلت ہوگی۔ حاصل کلام یہ ہے کہ مکلف (اُمتی) کے لیے تخصیص کا منصب نہیں ہے، بلکہ تخصیص کا منصب شارع کے ساتھ خاص ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اندازِ عبادت یہی تھا۔‘‘
(الباعث علی إنکار البِدَع والحوادث، ص 165)
الحاصل :
سلف صالحین سے صدقہ کی یہ ہیئت وکیفیت ثابت نہیں ، جوکہ گیارہویں کو اپنائی جاتی ہے، لہذا اس چیز سے بچ جانا ہی بہتر ہے۔