کتاب: بدعات سنت کے میزان میں - صفحہ 5
کتاب: بدعات سنت کے میزان میں
مصنف: غلام مصطفٰی ظہیر امن پوری
پبلیشر: دار المعرفۃ پاکستان
ترجمہ:
حرفِ چند
اسلاف ِامت یعنی صحابہ ، تابعین اورائمہ محدثین، رشد و ہدایت کا ماخذ، منبع اور سرچشمہ ہیں ۔عقائد و افکار کی بنجر زمینوں میں قرآن وسنت کے بیج اگانے اور انہیں سب زہ زار ِبہار کا روپ اوڑھانے کے لئے فہم سلف کی آبیاری اتنی ہی اہم ہے ، جتنی کہ زمین کے لئے پانی، زندگی کے لئے سانس اور دیکھنے کے لئے آنکھ ، آنکھ کو دیکھنے کے لئے ایک نور کی حاجت ہوتی ہے اور اسی نور کا نام فہم سلف ہے۔
’’بدعات سنت کی میزان میں ‘‘لکھنے کا سبب یہی ایک حرص ہے کہ قرآن و سنت سے ثابت و غیر ثابت عقائد واعمال کی نشاندہی کی جائے،تس پہ معیار اور کسوٹی سلف امت کو بنایا جائے، کیوں کہ ایک ایک لفظ کے بیسیوں معانی و مطالب ہوتے ہیں ، ان کے بیسیوں مفاہیم کا احتمال ہوتا ہے، اسی بنیاد پر مفاہیم کے نام پر قرآن و سنت کی طرف سینکڑوں غیر اسلامی عقائدو اعمال منسوب کر دئیے جاتے ہیں ۔تو عقائدمیں صحیح کو سقیم سے جدا کرنے کے لئے اسلاف امت کے سوا کوئی کسوٹی اس کائنات میں موجود نہیں ۔کیوں کہ انہوں نے قرآن اور تشریح قرآن کو شارح قرآن ، محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے براہ راست پوچھا، سیکھا اور لیا ہے۔
انہیں ہم درمیان سے نکال دیتے ہیں تو نصوص شریعت کو بازیچہ اطفال بنا لیا جائے گا،آپ نبوت کے جھوٹے مدعیان کو دیکھیں ، فلاسفہ کی کتب کا مطالعہ