کتاب: بدعات سنت کے میزان میں - صفحہ 10
أَمَّا نَحْنُ فَقَدْ أَخَذْنَا دِینَنَا ہَذَا عَنِ التَّابِعِینَ عَنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ، فَہُمْ عَمَّنْ أَخَذُوا؟
’’ہم نے تو اپنا دین صحابہ و تابعین سے لیا ہے، صحابہ نے کس سے لیا ہے؟ بتانے کی ضرورت نہیں ۔‘‘
(الأسماء والصّفات للبیھقي : 949، وسندہٗ صحیحٌ)
آخر میں محدثین کرام اوران کی عظیم کاوشوں کی مدح سرا ئی خود پہ فرض سمجھتا ہوں ، کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لائے ہوئے دین کو ہم تک پہنچانے کے لئے قربانیوں اور کاوشوں کی جو لازوال مثالیں رقم کی ہیں ، احوال انسانی کی معلوم تاریخ میں اس کا عشر عشیر بھی نہیں ملتا۔ اللہ ہمار ا رشتہ ہمارے اسلاف کے ساتھ مضبوط سے مضبوط تر بنائے۔ اس کتاب میں ہم نے تقریبا دو درجن بدعات کی نشاندہی کی ہے، جو احباب کے لئے یقینا نافع اور مفید ثابت ہوگی۔
ناسپاسی ہو گی اگراپنے معاونین کا شکریہ ادا نہ کیا جائے، جنہوں نے اس کتاب کو ترتیب و تدوین اورتحسین کے مراحل سے بخوبی گزار کر چھپوائی تک لانے میں ہاتھ بٹایا۔
غلام مصطفی ظہیر امن پوری حفظہ اللہ
5482125۔0300