کتاب: بدعت کتاب وسنت کی روشنی میں - صفحہ 45
ہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : یہ وہ مہینہ ہے جس کی اہمیت سے لوگ اس لئے غافل رہ جاتے ہیں کہ یہ رجب اور رمضان کے درمیان پڑتا ہے، اور یہ وہ مہینہ ہے جس میں بندوں کے اعمال اﷲ رب العالمین کی جناب میں اٹھائے جاتے ہیں، میں چاہتا ہوں کہ میرے اعمال حالت روزہ میں اٹھائے جائیں۔ (مسند احمد:21246۔ نسائی:2357۔علامہ البانی نے اسے حسن کہا ہے،سلسلۃ الأحادیث الصحیحۃ:1898
شب برات کی بدعات
شعبان کی پندرہویں رات، جسے عرف عام میں "شب برات " بھی کہا جاتا ہے، اس رات کی فضیلت کے متعلق ایک حدیث جسے علامہ ناصر الدین البانی رحمہ اللہ نے حسن کہاہے اور اسکی صراحت کی ہے کہ انہوں نے اسکی تحسین، بکثرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے مروی ہونے کی بنا پر کی ہے اور وہ حدیث سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :"اﷲ تعالیٰ پندرہویں شعبان کی رات کو اپنی ساری مخلوق کی طرف توجہ فرماتے ہیں اور سوائے مشرک اور کینہ پرور شخص کے اپنے تمام بندوں کی مغفرت فرماتے ہیں "۔( إبن ماجہ : 1390۔ سلسلۃالأحادیث الصحیحۃ: 1563،1144 ) مذکورہ بالا حدیث سے معلوم ہوا کہ اس بابرکت رات میں مشرک اور کسی مسلمان کے لئے کینہ رکھنے والے شخص کے سوا اﷲ تعالیٰ تمام انسانوں کی مغفرت کردیتے ہیں اس لئے تمام مسلمانوں کو شرک جیسے عظیم گناہ اور حسد،