کتاب: بدعت کتاب وسنت کی روشنی میں - صفحہ 44
ماہِ شعبان کی اہمیت
شعبان کا مہینہ اس حیثیت سے نہایت اہم ہے کہ وہ رمضان المبارک جیسے مبارک ومقدس مہینہ میں داخل ہونے کے لئے دروازہ کی حیثیت رکھتا ہے جس سے گذر کر ایک مسلمان رمضان المبارک میں داخل ہوتا ہے۔مسلمان اسی مہینے سے ہی رمضان مبارک کی تیاری شروع کردیتے ہیں، اور خود ہمارے رسول سرورکائنات جناب محمد صلی اللہ علیہ وسلم اسی ماہ مبارک سے رمضان کی تیاری شروع کردیتے تھے،وہ اس طرح کہ آپ اس ماہ میں بکثرت نفلی روزے رکھتے تھے۔أم المؤمنین حضرت عائشہ6 فرماتی ہیں : ’’رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نفلی روزے مسلسل اس طرح رکھتے جاتے کہ ہم سمجھتے اب آپ2 روزے نہیں چھوڑیں گے، جب روزے چھوڑ دیتے تو ہم کہتے کہ اب آپ2 روزے نہیں رکھیں گے۔ میں نے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کو سوائے رمضان المبارک کے اور کسی ماہ کے مکمل روزے رکھتے ہوئے نہیں دیکھا، اور اسی طرح میں نے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کو شعبان سے زیادہ نفلی روزے رکھتے ہوئے اور کسی مہینے میں نہیں پایا،،۔ (متفق علیہ )
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ : ’’ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم دیگر مہینوں کی بنسبت ماہ شعبان میں بکثرت روزہ رکھا کرتے تھے۔ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ : آپ صلی اللہ علیہ وسلم دوسرے مہینوں کے مقابلے میں اس ماہ میں روزے کیوں زیادہ رکھتے