کتاب: بدعت کتاب وسنت کی روشنی میں - صفحہ 37
ان آیات، احادیث، اقوال صحابہ اور اقوال سلف صالحین سے یہ بات ثابت ہوئی کہ
دین میں ہر بدعت چاہے وہ چھوٹی ہو یا بڑی، اصول میں ہو یا فروع میں، عقائد میں ہو یا معاملات میں، فعلًا ہو یا قولًا سب گمراہی کا ذریعہ ہے۔ اور اس کا کرنے والا مردود اور جہنمی ہے،کیو ں نہ ہو جب کہ زبان رسالت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ واضح کردیا تھا:
" تَرَکْتُ فِیْکُمْ اَمْرَیْنِ لَنْ تَضِلُّوْا مَا تَمَسَّکْتُمْ بِھِمَا کِتَابَ اللّٰہِ وَسُنَّتِیْ " ترجمہ :میں نے تم میں دو چیزیں چھوڑی ہیں، تم ہرگز گمراہ نہ ہوگے جب تک انکو مضبوطی سے تھامے رہوگے،اللہ کی کتاب اورمیری سنت۔(مؤطا امام مالک )
دوسری جگہ ارشاد ہے : "قَدْ تَرَکْتُکُمْ عَلَی الْبَیْضَائِ لَیْلُھَا کَنَھَارِھَا لَایَزِیْغُ عَنْھَابَعْدِیْ اِلَّا ھَالِکٌ "(صحیح۔ ابن ماجہ:43)
ترجمہ : میں نے تم کو روشن راہ پرچھوڑا ہے، جس کی رات بھی دن کی طرح تابناک ہے، میرے بعد ہلاک ہونے والا ہی اس سے گمراہ ہوگا۔
چند مشہور بدعات
ماہ محرم کی بدعات : ماہ محرم ان چار مہینوں میں سے ایک ہے جن کی عزت وحرمت کا اﷲ تعالیٰ نے قرآن مجید میں اعلان فرمایا ہے،اس ماہ کی دسویں تاریخ، جسے عرف عام میں " عاشوراء "کہا جاتا ہے، اس دن کے روزے کی بھی بڑی فضیلت وارد ہے حضرت ابو قتادۃ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم سے یومِ عاشوراء کے روزے کے