کتاب: بدعت کتاب وسنت کی روشنی میں - صفحہ 2
ترجمہ :"آج میں نے تمہارے لئے تمہارا دین مکمل کردیا، اور تم پر اپنی نعمت پوری کردی، اور تمہارے لئے اسلام کو بحیثیت دین پسند کرلیا ۔"( المائدۃ :3)
اﷲ تعالیٰ نے اپنی کتاب اور اپنے رسول صادق وامین صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی ہر قسم کے احکامات خواہ وہ حلال ہوں یا حرام، جائز ہوں یا ناجائز، واضح فرماکر ہر قسم کی نیکیوں کے حصول کا آسان ترین راستہ اور ہر قسم کی برائیوں سے بچنے کی واضح ترین تدابیر سے بھی آگاہ فرمادیا ہے، رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے : "إِنَّہُ لَمْ یَکُنْ نَبِیٌّ قَبْلِیْ إلِاَّ کَانَ حَقًّا عَلَیْہِ أَن یَّدُلَّ أُمَّتَہُ عَلیٰ خَیْرٍ مَا یَعْلَمُہُ لَہُمْ وَیُنْذِرَہُمْ شَرَّ مَّا یَعْلَمُہُ لَہُم"۔ترجمہ :مجھ سے پہلے جتنے بھی أنبیاء علیہم السلام آئے تو ان میں سے ہر ایک کا یہ فرض ہوتا ہے کہ وہ اپنی امت کو ہروہ بھلائی بتادیں جسے وہ ان کیلئے جانتے ہیں اور ہر اس برائی سے ڈرائیں جو وہ ان کیلئے جانتے ہیں۔ (مسلم:3436 )
مومنوں کا راستہ
اس سے معلوم ہوا کہ جو کتاب وسنت کو چھوڑ کر کسی دوسری چیز سے ہدایت کا طالب ہو، یا شریعت میں اپنی صوابدید سے کسی زائد حکم کو داخل کرے، وہ یقینا گمراہ اور
مو منوں کے راستے سے بھٹکا ہوا اور اس شدید وعید کا مستحق ہے جس کا اعلان رب العالمین نے فرمایا ہے : ﴿ وَمَن یُّشَاقِقِ الرَّسُوْلَ مِنْ م بَعْدِ مَا تَبَیَّنَ لَہُ الْہُدٰی وَیَتَّبِعَ غَیْرَ سَبِیْلِ الْمُؤْمِنِیْنَ نُوَلِّہٖ مَا تَوَلّٰی وَنُصْلِہٖ جَہَنَّمَ