کتاب: بدعت کتاب وسنت کی روشنی میں - صفحہ 19
بدعتوں کے اظہارکی جسارت بھی نہیں کرسکتے تھے، لیکن اب کایا پلٹ چکی ہے بدعتوں کے ریلے نے سنتوں کے نشانات کو مدھم کردیا ہے، عام مسلمانوں کا دینی اور اسلامی تصور اس حد تک بگڑچکا ہے کہ وہ ان بدعتوں کو ہی حقیقی اسلام سمجھ بیٹھے ہیں۔
قہر تو یہ ہے کہ بہت سے مسلمان اعدائے اسلام کی تقلید میں طرح طرح کے میلے ٹھیلے، جلسے جلوس، رسم ورواج،عیدیں اور تفریح، عرس اور قوالیاں، گانے باجے،رقص وسرود بلکہ صریح شرک وکفر تک کے کام بھی اسلام کا نام لے کر کررہے ہیں اور اپنی ان ننگِ دین وایمان محفلوں کی نسبت اسلام کی طرف کررہے ہیں،جس کی وجہ سے امت مسلمہ اس صحیح دین سے ہٹتی جارہی ہے، جس پر اسکو گامزن ہونے کاقرآن مجید میں اور صحیح احادیث نبویہ میں حکم دیاگیا تھا، جیسا کہ فرمان باری تعالیٰ ہے :
﴿ قُلْ ھٰذِہِ سَبِیْلِیْ اَدْعُوْا إِلَی اللّٰهِ عَلیٰ بَصِیْرَۃٍ اَنَا وَمَنِ اتَّبَعَنِیْ وَسُبْحٰنَ اللّٰهِ وَمَا اَنَا مِنَ الْمُشْرِکِیْنَ﴾ [ یوسف: 108 ] ترجمہ :آپ کہہ دیجیے ! یہ میرا راستہ ہے جس کی طرف میں اور میرے متبعین نہایت بصیرت سے بلارہے ہیں اور اللہ کی ذات پاک ہے اورمیں مشرکوں میں سے نہیں ہوں۔
سنت وبدعت کا امتیاز
بدعت کی تعریف :بدعت کی مختصر وجامع تعریف علامہ شاطبی رحمہ اللہ نے اپنی کتاب "الاعتصام"میں یوں فرمائی ہے : بدعت کا مادہ (ب دع) ہے،یہ ایسی اختراع کو