کتاب: بدعت کتاب وسنت کی روشنی میں - صفحہ 14
چیز نکالی جو اس میں نہیں ہے،تو وہ مردود ہے۔ دوسری حدیث میں ہے : "جس نے ایسا کوئی عمل کیا جس کے بارے میں ہماری کوئی ہدایت نہیں ہے وہ قابل قبول نہیں "۔(بخاری ومسلم) بدعت کے مردود ہونے کی وجہ بدعت کے مردود ہونے کی وجہ یہ ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر حکم الہٰی کو کھول کھول کر سنایا ہے،ہر اس راستے کی نشان دہی کی ہے جو جنت کی جانب لے جاتا ہے اور تما م انبیاء4 سے ہمارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم افضل ہیں تو آپ ضرور اپنی امت کی خیر خواہی میں بھی تمام انبیاء علیہم السلام سے بڑھے ہوئے ہیں۔ یہ بدعتیں جنہیں بعض نادان لوگوں نے گھڑا ہے اگر وہ اللہ کی رضا مندی کے حصول کا ذریعہ ہوتیں تو ضرور آپ صلی اللہ علیہ وسلم انہیں بیان فرمادیتے یا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو عمل کرنے کی تاکید فرماتے، یا آپ کی حیات طیبہ میں ان پر عمل کیا جاتا، لیکن جب اس مقدس دور میں اس کا کوئی نام ونشان نہ تھا تو گویا اسلام میں انکا کوئی حصہ نہیں اور وہ بدعات ہیں جن پر عمل کرنا جہنم کے گڑھے تک پہنچا دیتا ہے۔ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے عرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ کی روایت میں یہ واضح فرمادیا ہے کہ اس امت میں اختلاف ہوگا اور وہ بہت شدید ہوگا : "فَمَن یَّعِشْ مِنْکُمْ مِنْ بَعْدِیْ فَسَیَرٰی إِخْتِلَافاً کَثِیْرًا "۔ ترجمہ : میرے بعد جو شخص تم میں سے زندہ رہے گا وہ بہت زیادہ اختلاف دیکھے گا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس اختلاف کی صورت