کتاب: بدعت کتاب وسنت کی روشنی میں - صفحہ 10
:103) ترجمہ :اﷲکی رسّی کو تمام مل کر مضبوطی سے تھام لو اور آپس میں پھوٹ کا شکار نہ بنو۔
کتاب وسنت سے لو لگانا ضروری ہے
کتاب وسنت کو مضبوطی سے تھام لینے کے متعلق بہت سی نصوص وارد ہوئی ہیں :
﴿ لَقَدْ کَانَ لَکُمْ فِیْ رَسُوْلِ اللّٰهِ اُسْوَۃٌ حَسَنَۃٌ لِّمَنْ کَانَ یَرْجُوااللّٰهَ وَالْیَوْمَ الْآخِرَ وَذَکَرَ اللّٰہَ کَثِیْرًا﴾ ( الأحزاب : 21) ترجمہ : در حقیقت تم مسلمانوں کیلئے رسول اﷲ کا قول وعمل ایک بہترین نمونہ ہے، ان کیلئے جو اﷲ اور یومِ آخرت کا یقین رکھتے ہیں، اور اﷲ کو بہت یاد کرتے رہتے ہیں .
اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں پر عمل کا حکم دے کر آپکی مخالفت پر سخت وعیداور عذاب الیم کا وعدہ فرمایا ہے ارشادِ ربّانی ہے : ﴿ فَلْیَحْذَرِ الَّذِیْنَ یُخَالِفُوْنَ عَنْ اَمْرِہٖ اَنْ تُصِیْبَہُمْ فِتْنَۃٌ اَوْ یُصِیْبَہُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ ﴾ ( النور : 63 )
ترجمہ : اس (رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم )کی مخالفت کرنے والوں کو ڈرنا چاہئے ایسا نہ ہو کہ کہیں ان کو کوئی آزمائش یاد ردناک عذاب لاحق ہو۔
یہ بھی فرمادیا گیا ہے کہ مومنوں کیلئے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلے کے آگے چوں وچراکی بھی گنجائش نہیں ہے: ﴿وَمَا کَانَ لِمُؤْمِنٍ وَلَا مُؤْمِنَۃٍ إِذَا قَضَی اللّٰہُ وَرَسُولُہُ أَمْراً أَن یَکُونَ لَہُمُ الْخِیَرَۃُ مِنْ أَمْرِہِمْ ﴾ (احزاب : 36)