کتاب: بدعت کا انسائکلوپیڈیا(قاموس البدع) - صفحہ 84
چہارم: بدعات اضافیہ
ہمارے شیخ الالبانی رحمہ اللہ نے ’’صحیح الترغیب والترہیب‘‘ (۱/۵۴۔۵۵) کے مقدمے میں فرمایا:
زیادہ تر بدعات عام بنیاد کے تحت شامل ہوتی ہیں، اس کے باوجود وہ غیر مشروع ہیں، اور یہ وہ ہیں جنہیں امام شاطبی رحمہ اللہ اضافی بدعات کا نام دیتے ہیں اور یہ بات واضح ہے کہ ضعیف حدیث انہیں شریعت ثابت کرنے کی سکت نہیں رکھتی۔
ہمارے شیخ رحمہ اللہ نے ’’الرد علی التعقیب الحثیث‘‘ (ص۴۸) میں بیان کیا:
شاطبی رحمہ اللہ نے (۲/۱۴۰) فرمایا:
’’فصل: بدعات اضافیہ میں سے جو حقیقت کے قریب ہیں، یہ کہ عبادت بنیادی طور پر مشروع ہو، الاّ یہ کہ اسے اپنی شرعی بنیاد سے بلادلیل خارج کیا گیا ہو، اس وہم سے کہ وہ دلیل کے مقتضی کے تحت اپنے اطلاق پر باقی ہے، اور یہ کہ اس کے مطلق ہونے کو رائے کے ساتھ مقید کیا جائے یا اس کے مقید ہونے کو مطلق قرار دیا جائے۔‘‘
پھر انہوں نے اس کی وضاحت کے طور پربہت زیادہ مقید مثالیں بیان کی ہیں، تو جو شخص اس اہم بحث کی تفصیل چاہتا ہے وہ اس کا مطالعہ کرے اور اسی طرح ہمارے شیخ نے بھی ’’الضعیفۃ‘‘ (۵/۵، ۳۸۰) میں بدعت اضافیہ کی طرف اشارہ کیا ہے۔