کتاب: بدعت کا انسائکلوپیڈیا(قاموس البدع) - صفحہ 49
نصوص سے حاصل شدہ اور ثقہ ائمہ کے مقرر کردہ اصولوں کی علمی اور عملی تطبیقات کا نتیجہ ہے۔ ہم نے انھیں شیخ رحمہ اللہ کی کتب سے لیا ہے اور ہم نے انہیں اپنی اس کتاب کے آغاز پر مدخل البحث (تمہیدی فصل) کے تحت ذکر کیا ہے۔ ہماری اس تصنیف میں ترجمانی کے ساتھ تحقیق وعمدگی یکجا ہوگئی ہے، ان دونوں کے ساتھ انکساری بھی شامل ہے، اس لیے ہم امید کرتے ہیں کہ ہماری یہ کتاب اپنا وہ مقام حاصل کرے گی جو کہ اس کے لائق ہے اور یہ (دعا ہے) کہ اللہ اس کے ذریعے جویانِ علم کو نفع پہنچائے، اسے قبولیت عطا فرمائے، ہم اس کے دنیا وآخرت کے اجر سے محروم نہ رہیں اور یہ کہ وہ روزِ قیامت تک ہمارے شیخ الالبانی رحمہ اللہ کے اعمال نامے میں صدقہ جاریہ ہو، پس وہ انہی کے علم نافع میں سے ہے۔ وآخر دعوانا أن الحمد للہ رب العالمین وصلی اللہ علی نبینا محمد وآلہ وصحبہ أجمعین۔ راقم ابوعبیدہ مشہور بن حسن آل سلمان اردن۔ عمان بوقت چاشت بروز منگل ۲۰ صفر ۱۴۲۴ھ