کتاب: بدعت کا انسائکلوپیڈیا(قاموس البدع) - صفحہ 357
حنفی علماء کی کتب میں ہے۔[1] اور رہی وہ آیات کریمہ اور سنت مطہرہ جو اساس شرک کے ابطال اور مشرک کی توبیخ کے بارے میں ہیں تو وہ بے شمار ہیں، اور اس منکر بدعت کے رد میں ہمارے شیخ علامہ سید محمد نذیر حسین دہلوی کا ایک تسلی بخش مقالہ ہے۔‘‘ دعا: اے اللہ! تیرے نبی کے مقام و مرتبے کے صدقے…… ہمارے شیخ الالبانی رحمہ اللہ نے اپنی کتاب ’’التوسل‘‘ (ص۴۵) میں فرمایا: ’’ بے شک اس طرح کی دعا بدعت ہے اس کی کتاب و سنت میں کوئی اصل ہے نہ سلف صالح … رضوان اللّٰہ تعالیٰ علیہم … میں سے کسی نے یہ کیا ہے۔ [2]
[1] شیخ شمس الدین السلفی الافغانی کی اس موضوع پر ’’جھود علماء الحنفیۃ فی ابطال عقائد القبوریۃ‘‘ کے نام سے تین ضخیم جلدوں میں ایک بڑی کتاب ہے، جسے دار الصمیعی نے شائع کیا ہے. [2] دیکھیں: التوسل (ص۹) ط: ۵، المکتب الاسلامی.