کتاب: بدعت کا انسائکلوپیڈیا(قاموس البدع) - صفحہ 28
مسائل کی وضاحت حاشیے میں کردی گئی ہے۔ اسی طرح بعض دیگر وضاحت طلب اُمور کی وضاحت بھی کردی گئی ہے تاکہ کتاب برصغیر پاک وہند کے قارئین کے لیے بھی زیادہ سے زیادہ مفید بن سکے۔
’’قاموس البدع‘‘ کے لیے راقم السطور نے ’’بدعات کا انسائیکلوپیڈیا‘‘ نام تجویز کیا ہے۔ بدعات کے قلع قمع کی یہ کاوش سنگ میل ثابت ہوگی۔ ان شاء اللہ
اُمید کی جاتی ہے کہ یہ کتاب بہت سے لوگوں کو ہدایت کی طرف لے جائے گی۔ان شاء اللہ
اللہ تعالیٰ اس کتاب کو علامہ ناصر الدین البانی رحمہ اللہ ، مؤلفین، ناشر، راقم الحروف اور جملہ معاونین کے لیے صدقہ جاریہ بنائے۔ آمین یا رب العالمین
ڈاکٹر حافظ محمد شہباز حسن
جمعۃ المبارک ۔۹رمضان المبارک بمطابق یکم جولائی ۲۰۱۲ء