کتاب: بدعت کا انسائکلوپیڈیا(قاموس البدع) - صفحہ 26
اسلام سمجھ کر بڑے انہماک سے یاد کرتی اور خوبصورتی کے ساتھ ادا کرتی ہے ۔ان بدعات کی ادائیگی پر بے شمار دولت بھی خرچ کی جاتی ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دُعا ہے کہ بدعات کے قلع قمع کی ہماری اس جدو جہد کو خالص اپنی رضا کے لیے قبول فرمائے، اور اسے مسلمانوں کی ہدایت کا بہترین ذریعہ بنائے۔
ہم ان لوگوں کے بھی شکر گزار ہیں جن کی کاو شوں سے یہ کتاب آپ کے ہاتھوں تک پہنچی۔ خاص طور پر محترم ڈاکٹر حافظ محمد شہباز حسن n کا جنہوں نے اپنی بہترین صلاحیتوں سے اس کتاب کے ترجمے کو روانی بخشی۔ اس کے ساتھ ساتھ محترم عبدالرؤف بھائی رفیق الفرقان ٹرسٹ کے بھی شکر گزار ہیں جن کی محنت اور حوصلے سے یہ ادارہ دن دُگنی رات چگنی ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔ محترم ضیاء الرحمن بھائی بھی لائق تحسین ہیں جن کی ڈیزائننگ کی صلاحیتوں سے ہر ٹائٹل ہی منفرد اور خوبصورت ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دُعا گو ہوں کہ اس کتاب کے جملہ معاونین کے لیے اس کتاب کو توشہ آخرت بنا دے۔ آمین یا رب العالمین
ابو ساریہ عبدالجلیل
سعودی عرب