کتاب: برصغیر میں اہل حدیث کی اولیات - صفحہ 89
مولانا امام الدین جونیجو صوبہ سندھ کے موجودین اہل علم میں ایک عالم دین مولانا امام الدین جونیجو ہیں جو موضع ڈونجھ (ضلع تھرپارکر) سے تعلق رکھتے ہیں۔ انھوں نے مولانا حافظ عبدالستار دہلوی مرحوم ومغفور کے اردو ترجمۂ قرآن کا سندھی زبان میں ترجمہ کیا۔ حدیث کے متعلق ان کی خدمات یہ ہیں: مشکوٰۃ شریف کا سندھی زبان میں ترجمہ۔ علاوہ ازیں امام ابن تیمیہ کی اتباع الرسول، ابن سلیمان تمیمی کی اصول الدین، شیخ الاسلام محمد بن عبدالوہاب کی کتاب التوحید، مولانااسماعیل شہید دہلوی کی تقویۃ الایمان، مولانا ثناء اللہ امرتسری کی کلمۂ طیبہ، مولانا محمد جوناگڑھی دہلوی کی نماز محمدی اور دیگر متعدد عربی اور اردو کتابوں کو سندھی زبان میں منتقل کیا۔ یہ پہلے عالم ہیں، جنھوں نے یہ خدمت سرانجام دی۔ جس ماحول میں یہ حضرات رہ رہے ہیں،اس ماحول میں دین خالص کی تبلیغ بہت مشکل کام ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ان حضرات کو توفیق بخشی اور انھوں نے یہ مشکل تریں کام کیا، جس کے انتہائی اچھے نتائج نکلے۔ 