کتاب: برصغیر میں اہل حدیث کی اولیات - صفحہ 63
بن مولانا عبداللہ غزنوی کی کوشش سے پہلی مرتبہ مطبع القرآن والسنۃ امرتسر سے شائع کی۔ 15۔شرح حدیث النزول: امام ابن تیمیہ کی تصنیف ہے۔ اسے پہلی دفعہ مولانا عبدالغفور وعبدالاول غزنوی نے مطبع القرآن والسنہ امرتسر سے شائع کیا۔ 16۔شرح خمسین: ابن رجب حنبلی کی تصنیف ہے۔ مولانا عبدالغفور وعبدالاول غزنوی نے پہلی مرتبہ امرتسر سے شائع کی۔ 17۔تحفۃ العراقیۃ في الأعمال القلبیۃ: امام ابن تیمیہ کی تالیف ہے۔ مولانا عبدالغفور و عبد الاول غزنوی نے پہلی مرتبہ امرتسر سے شائع کی۔ 18۔فتوی الحمویۃ: اس کے مصنف بھی امام ابن تیمیہ ہیں۔ اسے بھی پہلی مرتبہ امرتسر سے مولانا عبدالغفور وعبدالاول غزنوی نے شائع کیا۔ 19۔مجموعۃ البیان المبدي لشناعۃ القول المجدي: علامہ سلیمان بن سحمنان نجدی اس کے مصنف ہیں۔ اسے بھی مولانا عبدالغفور وعبدالاول غزنوی نے پہلی دفعہ امرتسر سے شائع کیا۔ 20۔مجموعۃ التوحید النجدیۃ ومجموعۃ الحدیث النجدیۃ: اسے بھی پہلی مرتبہ علماے غزنویہ نے مطبع انصاری دہلی سے شائع کیا۔ 21۔فتح المجید شرح کتاب التوحید: یہ کتاب مولانا عبدالغفور وعبدالاول غزنوی نے پہلی مرتبہ شائع کی۔ 22۔فتح الحمید شرح کتاب التوحید: یہ کتاب مولانا عبدالغفور و عبدالاول غزنوی کے اہتمام میں پہلی دفعہ مطبع القرآن والسنہ امرتسر سے اشاعت پذیر ہوئی۔ 23۔إثبات علو الرب ومباینتہ عن الخلق: یہ حضرت امام مولانا عبدالجبار