کتاب: برصغیر میں اہل حدیث کی اولیات - صفحہ 62
لاہوری (متوفی 650ھ) کی تصنیف ہے۔ کسی زمانے میں یہ نصاب درس میں شامل تھی۔ پہلی مرتبہ مع ترجمہ تحفۃ الاخیار علماے غزنویہ نے شائع کی۔ إیقاظ ھمم أولي الأبصار: یہ کتاب ردِ تقلید سے متعلق ہے۔ مولانا سید عبداللہ غزنوی کے ایما پر میاں عبدالعزیز مرحوم بارایٹ لا کے والد مکرم مولوی الٰہی بخش وکیل (متوفی 17۔رمضان المبارک 1338ھ… 5۔جون 1920ء) کے خرچ سے پہلی دفعہ لاہور میں چھپی۔ ترجمۃ مشکوٰۃ المصابیح: مشکوٰۃ کا اردو ترجمہ مولانا عبدالاول غزنوی نے کیا۔ کئی بار چھپا اور بہت مقبول ہوا۔ 10۔نصرۃ الباري ترجمۃ صحیح البخاري: مولانا عبدالاول غزنوی نے ’’نصرۃ الباری‘‘ کے نام سے صحیح بخاری کا اردو ترجمہ مع حواشی شروع کیا تھا۔ صرف آٹھ پارے مکمل ہوسکے۔ 11۔إنعام المنعم ترجمۃ صحیح مسلم: مولانا عبدالاول غزنوی نے صحیح مسلم کا اردو ترجمہ ’’انعام المنعم‘‘ کے نام سے شروع کیا تھا۔ اس کا صرف ایک پارہ چھپا۔ یہ معلوم نہ ہوسکا کہ ترجمہ مکمل ہوگیا تھا یا نہیں۔ 12۔اجتماع الجیوش الإسلامیۃ علی غزوالمعطلات الجھمیۃ: یہ امام ابن قیم کی تصنیف ہے۔ پہلی مرتبہ مولانا عبدالغفور وعبدالاول غزنوی نے مطبع القرآن والسنۃ امرتسر سے شائع کی۔ 13۔رسالۃ الحقیقۃ والمجاز: یہ امام ابن تیمیہ کا رسالہ ہے جو پہلی دفعہ مولانا عبدالغفور و مولانا عبدالاول غزنوی نے شائع کیا۔ 14۔جلاء الأفھام في الصلوٰۃ والسلام علی خیر الأنام: یہ امام ابن قیم کی تصنیف ہے۔ مولانا عبدالغفور وعبدالاول غزنوی نے مولانا عبدالقدوس