کتاب: برصغیر میں اہل حدیث کی اولیات - صفحہ 60
کے وقت ان میں سے اکثر ان کی رکاب میں یہاں پہنچے۔ بعض کو یہاں کی آب وہوا موافق نہیں آئی اور وہ اس ملک میں آنے کے بعد زیادہ عرصہ زندہ نہیں رہے۔ یہ سب حضرات قرآن وحدیث کے عالم اور مبلغ ومدرس تھے۔ ان کی تصنیفی اوراشاعتی خدمات کی فہرست درج ذیل ہے۔ تفسیر جامع البیان مع حاشیۃ جامع البیان: قرآن مجید کی مشہور تفسیر ہے اور اہل علم میں متداول ہے۔ اس کا حاشیہ مولانا عبداللہ غزنوی کے سب سے بڑے صاحب زادے مولانا محمد غزنوی نے لکھا۔ یہ تفسیر مع حاشیہ مولانا محمد غزنوی 1892ء میں مطبع فاروقی دہلی سے شائع ہوئی۔ اس تفسیر کے ساتھ مندرجہ ذیل تیرہ کتابیں پہلی دفعہ چھپیں: فائدہ اکلیل في استنباط التنزیل: امام جلال الدین سیوطی۔ فائدہ مفحمات الأقران في مبھمات القراٰن: امام جلال الدین سیوطی فائدہ تفسیر سورۃ النور: امام ابن تیمیہ۔ فائدہ فوائد شتٰی: تفسیر کے سلسلے کے مختلف علمی فوائد۔ فائدہ خاتمۃ الطبع المشتملۃ علی الفوائد المبھمۃ۔ فائدہ فوائد شریفیۃ: امام ابن تیمیہ فائدہ فتیا في مسئلۃ کلام اللّٰه تعالٰی: امام ابن تیمیہ فائدہ کتاب الرد علی الجھمیۃ: امام احمد بن حنبل فائدہ رسالۃ في القرآن: امام ابن تیمیہ فائدہ قاعدۃ في القرآن: امام ابن تیمیہ فائدہ الفوز الکبیر في أصول التفسیر: شاہ ولی اللہ محدث دہلوی فائدہ أحادیث التوحید ورد الشرک فائدہ أسباب الاحتراز من الشیطان