کتاب: برصغیر میں اہل حدیث کی اولیات - صفحہ 27
سے بارگاہِ الٰہی میں اس کی پکار ان شاء اللہ سنی جائے گی اور اللہ کے فضل سے تمام امورِ خیر تکمیل کی منزل کو پہنچیں گے۔ میں نے اس کتاب میں اختصار کے ساتھ برصغیر میں اہل حدیث کی نوقسم کی اوّلیات کی نشان دہی کی ہے۔ اپنی نوعیت کی اس موضوع سے متعلق اردو میں یہ پہلی کتاب ہے۔ اگر خوانندگانِ محترم کو اس کے مندرجات سے اتفاق ہو اور وہ اسے علمی اور واقعاتی اعتبار سے فائدہ مند سمجھیں تو اس فقیر اور اس کے مرحوم والدین کے لیے دعاے خیر فرمائیں۔ محترم شیخ صلاح الدین مقبول احمد نے اس کتاب پر ’’کتاب اور مصنف کتاب میری نظر میں‘‘ کے عنوان سے مقدمہ لکھا ہے، جس پر میں ان کا شکرگزار ہوں۔ مقدمے میں انھوں نے میرے متعلق جن خیالات کا اظہار فرمایا ہے، یہ ان کا حسن ظن ہے۔ بہت لوگ بہت کچھ لکھ رہے ہیں۔ میں بھی اپنی معلومات کے مطابق تھوڑا بہت لکھنے کی کوشش کرتا ہوں اور پڑھنے والے اس پر اطمینان کا اظہار کرتے ہیں۔ یہ ان کی اس فقیر پر مہربانی ہے۔ اللہ تعالیٰ انھیں خوش رکھے۔ بندۂ عاجز محمد اسحاق بھٹی جناح سٹریٹ۔ اسلامیہ کالونی، ساندہ۔ لاہور ٹیلی فون: 042-37143677 یکم مارچ 2012ء 7۔ربیع الثانی 1433ھ