کتاب: برصغیر میں اہل حدیث کی اولیات - صفحہ 182
میں اپنے متعلق لکھنا توکچھ اور بھی چاہتا تھا لیکن قلم آگے بڑھنے سے انکار کر رہا ہے۔وہ نہیں چاہتا کہ اپنے بارے میں زیادہ باتیں کی جائیں۔ قلم سے میرا چونسٹھ سال سے یارانا ہے اور اس طویل عرصے میں اس نے میری ہر بات مانی ہے، جدھر کومیں نے اسے چلانا چاہا یہ فوراً چل پڑا۔ اب یہ مجھے آگے بڑھنے سے روکنا چاہتا ہے تو اخلاقی طور پر میرا فرض ہے کہ رک جاؤں۔ مجھے اس کی ہروقت ضرورت رہتی ہے، ایسا نہ ہو کہ یہ خفا ہوجائے۔ چنانچہ میں اس کا حکم مانتے ہوئے انہی چھوٹی چھوٹی چند فقیرانہ اوّلیات کے ذکر پر اکتفا کرتا ہوں۔