کتاب: برصغیر میں اہل حدیث کی اولیات - صفحہ 176
14۔ اسلام میں حلال وحرام: (علامہ قرضادی) صفحات:350 15۔ صلاۃ الرسول: (حکیم محمد صادق سیالکوٹی) صفحات:450 16۔ صلاۃ النبی (از پروفیسر محمد اقبال کیلانی) صفحات: 600 17۔ نماز نبوی (شفیق الرحمن) صفحات:500 18۔ شمع محمدی: صفحات:250 19۔ الحج والعمرہ: (شیخ ابن باز) صفحات:150 یہ انیس کتابیں ہیں جن کا مولانا خالد حنیف صدیقی نے ہندی زبان میں ترجمہ کیا۔ یہ ترجمہ ہزاروں صفحات میں پھیلا ہوا ہے۔ مولانا ممدوح صحاح کی تمام کتابوں کا ہندی میں ترجمہ کرنے کا عزم کیے ہوئے ہیں۔ ان میں چار کتابیں پاکستانی مصنفین کی ہیں۔ ایک حکیم محمد صادق سیالکوٹی کی صلاۃ الرسول، دوسری پروفیسر محمد اقبال کیلانی کی صلاۃ النبی۔ تیسری کتاب بلوغ المرام کا اردو ترجمہ ہے جو مولانا محمد صادق خلیل مرحوم نے کیا اور مولاناخالد حنیف صدیقی نے اسے ہندی میں منتقل فرمایا۔ چوتھی کتاب ہے ڈاکٹر شفیق الرحمن کی نماز نبوی۔! قرآن مجید کے ہندی ترجمے کے لیے بھی فاضل مترجم نے حضرت مولانا ثناء اللہ امرتسری مرحوم ومغفور کے اردو ترجمے کا انتخاب کیا، جنھوں نے 15۔ مارچ 1948ء کو سردگوھا میں رحلت فرمائی۔ اس طرح یہ اعزاز بھی پاکستان کے ایک عظیم المرتبت عالم کے حصے میں آیا۔ ہندوستان کے مسلمانوں کی تعداد حکومتِ ہند نے کبھی صحیح نہیں بتائی۔ مردم شماری کے محکمے نے بھی مسلمانوں کی تعداد کے سلسلے میں ہمیشہ ڈنڈی ماری۔ وہاں کے جن مسلمانوں سے کبھی ملاقات کا موقع ملتا ہے، وہ پچیس کروڑ کے لگ بھگ اپنی تعداد بتاتے ہیں۔ بہرحال ان ہندی ترجموں سے ہندی جاننے والے مسلمان تو فائدہ اٹھا ہی