کتاب: برصغیر میں اہل حدیث کی اولیات - صفحہ 175
منتقل کرنے کا عزم کیا۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اس خدمت میں انفرادی طور پر سب سے زیادہ مولانا خالد حنیف صدیقی کی مساعی کار فرما ہیں۔ ان کے اب تک کے تراجم کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے اور یہ ترجمے دہلی میں چھپ بھی گئے ہیں۔ ناشر ہے ہندوستان کی مرکزی جمعیت اہل حدیث۔ 1۔ قرآن مجید: مولانا ثناء اللہ امرتسری کے اردو ترجمے کا ہندی میں ترجمہ کیا۔ ناشر مکتبہ ترجمان جامع مسجد دہلی۔ صفحات: 1414 2۔ قرآن مجید: ترجمہ مولانا فتح محمد خاں جالندھری۔ ہندی ترجمے کے ساتھ اردو ترجمہ بھی دیا گیا ہے۔ صفحات 1200 3۔ صحیح بخاری: ترجمہ و تشریح۔ چار جلد۔ صفحات 3500 4۔ صحیح مسلم: ترجمہ وتشریح۔ دو جلد۔ صفحات 1600 5۔ صحیح مسلم (مختصر المنذری) ترجمہ وتشریح۔ صفحات 1400 6۔ سننِ ابی داود: ترجمہ وتشریح تین جلد۔ صفحات 2500 7۔ بلوغ المرام: مولانا محمد صادق خلیل کے اردو ترجمے کا ہندی ترجمہ وتشریح۔ دو جلد۔ صفحات:1400 8۔ شیخ عبدالقادر جیلانی حیات وخدمات: صفحات:455 9۔ فتاویٰ المرأۃ (عورتوں کے مسائل) صفحات:650 10۔ فتاویٰ شیخ ابن باز: صفحات:600 11۔ بارہ سورہ شریف (قرآن مجید کی بارہ سورتیں، مرتبہ مولانا محمدداود راز مرحوم) صفحات: 400 12۔ حصن المسلم: صفحات:250 13۔ احکام الجنائز: (علامہ البانی) صفحات:401