کتاب: برصغیر میں اہل حدیث کی اولیات - صفحہ 16
میں حدیث میں وارد (88) اوّلیات کا تذکرہ ہے۔ ابوہلال العسکری (بعد 395ھ) ’’الاوائل‘‘ ان کی معروف کتاب ہے۔ اسماعیل الموصلی (631ھ) بدرالدین الشبلی (631ھ) جلال الدین السیوطی (911ھ)، ’’الوسائل في معرفۃ الأوائل‘‘ ان کی جامع اور اہم کتاب ہے۔ عبداللہ نشمی: یہ کویت کے معاصرنوجوان اور انسائیکلوپیڈیائی حیثیت کے اونچے درجے کے محقق ہیں۔ انھوں نے اپنی کتاب ’’موسوعۃ الأوائل التاریخیۃ‘‘ کے سولہ مختلف ابواب میں زمانۂ قدیم سے عصرِ حاضر تک کے تقریباً ایک ہزار اوائل اور اوّلیات کا تذکرہ کیاہے۔ مذکورہ بالا تمام مصنفین عرب ہیں اور ان کی تصانیف عربی میں ہیں۔ اردو میں اوّلیات اردو میں اوّلیات کے موضوع پر مستقل کام کم یاب ہی نہیں بلکہ نایاب کے درجے میں ہے۔ مولانا محمد اسحاق بھٹی ( حفظہ اللہ ) اپنی اس کتاب کے بارے میں رقم طراز ہیں: ’’میں نے اس کتاب میں اختصار کے ساتھ برصغیر میں اہل حدیث کی نوقسم کی اوّلیات کی نشان دہی کی ہے۔ اپنی نوعیت کی اس موضوع سے متعلق یہ پہلی کتاب ہے۔‘‘ (حرفے چند) گویا یہ کتاب بھٹی صاحب کی اوّلیات صالحات میں شامل ہے۔ ابتدائی زندگی میں مطالعہ کا شوق بھٹی صاحب کی تازہ تریں کتاب ’’برصغیر میں اہل حدیث کی اوّلیات‘‘ صفحات