کتاب: برصغیر میں اہل حدیث کی اولیات - صفحہ 142
چھٹا باب عربی ادبیات برصغیر کے خطۂ ارض میں بے شمار اصحاب علم اور اربابِ تحقیق نے جنم لیا۔ یہ علاقہ سرزمین عرب سے ہزاروں میل کے فاصلے پر واقع ہے۔ لیکن عربی زبان کو یہاں کے لوگوں نے اپنی زبان قرار دیا اور اس زبان میں وہ مہارت پیدا کی کہ خود اہل عرب کو اس پر انتہائی تعجب ہوا۔ مشہور دیو بندی عالم ومصنف مولانا سعید احمد اکبر آبادی کہا کرتے تھے کہ متحدہ ہندوستان میں عربی کے تین جلیل القدر ادیب پیدا ہوئے اور تینوں وہابی۔ وہ ہیں: مولانا محمد سورتی۔ مولانا عبدالمجید حریری بنارسی۔ علامہ عبدالعزیز میمن۔! یعنی برصغیر میں یہ اعزاز اہل حدیث کے حصے میں آیا کہ عربی ادبیات میں ان کے علما سب پر فوقیت لے گئے۔ علامہ عبدالمجید حریری سے متعلق مجھے معلومات میرے عزیز دوست مولانا عارف جاوید محمدی (کویت) نے ارسال کیں۔ اس پر میں ان کا بے حد شکر گزار ہوں۔ ان کی جانب سے اس قسم کی علمی کرم نوازیوں کا سلسلہ اس فقیر کے لیے جاری رہتا ہے۔ اللہ تعالیٰ انھیں جزاے خیر عطا فرمائے۔ علامہ عبدالعزیز میمن کے متعلق 24، 25فروری 2003ء کو علی گڑھ میں مسلم یونیورسٹی کی طرف سے ایک سیمینار کا انعقاد عمل میں آیاتھا، جس میں ہندوستان کے