کتاب: برصغیر میں اہل حدیث کی اولیات - صفحہ 141
تحریک میں بھی یہ حضرات شامل تھے اور اس موضوع کی کتابوں میں بہت سے اہل حدیث علما و زعما کے نام درج ہیں۔ صوبہ سرحد کی خدائی خدمت گار جماعت میں بھی بے شمار اہل حدیث سرگرم عمل رہے اور قید ہوئے۔ تفصیل کا یہ محل نہیں۔ اس موضوع کو یہیں ختم کرتے ہیں۔ عرض صرف یہ کرنا مقصود ہے کہ برصغیر کی آزادی کے لیے جماعت اہل حدیث ہمیشہ سرگرمِ عمل رہی۔ 