کتاب: بریدفرنگ - صفحہ 99
علامات وآثار اگر موسم کا پتہ دے سکتے ہیں تویقین کیجیے کہ فتح ونصرت کا موسم عنقریب شروع ہوگا۔ ناامیدی امید کا دیباچہ اور خاتمہ نئے آغاز کا مطلع ہے۔ تمام اخبارات متفقاً لکھتے ہیں کہ ”جن ترکوں کے سامنے یہ عہد نامہ پیش کیاگیا ہے وہ قبول وانکار کی صلاحیت نہیں رکھتے “
۳۵ ۔ پیرس ۱۳مئی ۱۹۲۰ء
مولانا ادام اللہ مجدکم ع۔ ب
السلام علیکم ! !آخر وہ یوم موعود آپہنچا جس کا انتظار تھا، کل ۱۲ مئی کو ۴ بجے صلح کا عہد نامہ ترک ارکان ِ وفد کے حوالہ کردیاگیا۔ ا یک مہینے کی مہلت جواب کے لیے دی گئی ہے۔ عہد نامہ کا نسخہ فل اسکیپ سائز کے ۲۵ یا ۳۰ صفحوں پر مشتمل ہے جس کا خلاصہ حسب ذیل ہے :
۱۔ تھریس مع گیلی پولی یعنی یورپین ٹرکی یونان کے حوالہ کیا جائے۔
۲۔ سمرنا یونان کو دیاجائے۔
۳۔ آرمینیا اور کردستان کی آزادی۔
۴۔ قسطنطنیہ ترکوں کے زیرِ حکومت، لیکن درِدانیال اتحادیوں کے زیر قبضہ ہو گا۔
۵۔ عراق اور شام اتحادیوں کے زیر حکمبرداری۔
۶۔ حجاز شریف حسین کے ماتحت خود مختار اور حاجیوں کو آمدورفت کی عام اجازت۔
۷۔ مقامات مقدسہ زیر حفاظت
۸۔ مصر، سوڈان اور قبرص پر انگریزوں کی، مراکش اور ٹیونس پر فرانسیسیوں کی اور طرابلس پر اٹلی کی حمایت ٹرکی تسلیم کرتی ہے اور ان ممالک کے متعلق اپنے سابق معاہدوں کو مسنوخ کرتی ہے۔
۹۔ روسی بولشویک گورنمنٹ اور جرمنوں کے ساتھ جو اس کے معاہدے ہیں،