کتاب: بریدفرنگ - صفحہ 71
کےلیے جگہ نکال سکتے ہیں، اخبارات میں مظلومی دوادخواہی کی ایک درخواست ارمنوں کی طرف سے شائع کی گئی، کہ اس کی خانہ پُری کر کے لوگ اپنے اپنے حلقہ کے ممبران پارلیمنٹ کے پاس بھیجیں۔ ترکوں کے شدید دشمنوں میں ایک بزرگ لارڈ براٹس، ہاؤس آف لارڈزکےممبرہیں مَیں ان کے دیدار سے مشرف ہوا، ا نہوں نے تقریباً چار سو صفحوں کی ایک کتاب مرتب کی ہے۔ اور جو گورنمنٹ برطانیہ کی طرف سے شائع کی گئی ہے۔ اس میں مشنریوں کی اور بعض اخبارات اور بعض دیگر ذرائع کی ان شہادتوں کوجمع کیا ہے، جس کی بنا پر ترکوں کو سِتم گری کا مورد بنایاگیاہے۔ ا ور ارمنوں کی معصومی وبے چارگی وبے گناہی پایۂ ثبوت کوپہنچائی گئی ہے۔ یونانی انگلش انجمن قائم ہے جس کی طرف سے رسائل اور مضامین کا انبار لگ رہاہے جس میں یہ نظام تیار کیاجارہاہے کہ یونان ڈیڑھ ہزار برس پہلے ایشیائے کو چک اور دیگر مشرقی ممالک میں جس طرح حکمران تھا، اس کو پھر اسی طرح حکمران کردیاجائے۔ سمرنا کاقبضہ اس سفر کی پہلی منزل ہے۔ خدا جانے ہندوستان کا کیاحال ہو، یہاں تو ایک مستقل نظامِ کا ردرپیش ہے۔ ۲۶؀، لندن ۲۳ اپریل ۱۹۲۰ء؁ م‘ع برادرعزیز، سلام شوق! عفو طالب ہوں کہ پچھلے ہفتہ میں کوئی خط نہیں لکھ سکا۔ سبب یہ کہ جس دن ڈاک جاتی ہے اسی کو شب پیرس سے واپس آنا ہوا۔ دوسرے دن راہ کی خستگی کام کی فرصت نہ دے سکی۔ ا وروں کے ایک گوشہ میں چُپکے سے یہ بھی ایک خیال تھا کہ دو ہفتے آپ ناغہ دے گئے۔ میرٹھ اور لکھنؤ [1]کے لطفِ سفرمیں مصروف رہےواپسی
[1] خلافت کےجلسوں میں ۱۲