کتاب: بریدفرنگ - صفحہ 65
ہاں یاد آیا، مولوی عبدالسلام کی سیر الصحابہ کی کتابت شروع کرادیجیے۔ اور تو کوئی کتاب نہیں۔ سیرۃ النعمان کی تصحیح محنت سے ہونی چاہیے، کیونکہ خود اصل بھی بہت غلط ہے۔
۲۳ پیرس ‘۱۴ اپریل ۱۹۲۰ء
عم محترم، دام فضلہ ٗ ع، م
السلام علیکم ۱۲، اپریل کولندن چھوڑ کر ہم پیرس پہنچے، آج دوسرا دن ہے، ہمارے اغراض کے لیے یہاں کی فضا لندن سے زیادہ صاف اور یہاں کی آب وہوا انگلینڈ سے زیادہ موافق ہے۔ فرنچ اہل رائے، انگریز ایل رائے سے زیادہ اسلام اور مسلمانوں سے آشنا ہیں۔ ہندوستانیوں نے اپنی انگریزی حکومت کی جس طرح مدد کی اسی طرح اہل ٹیونس والجیریا نے فرانس کی مدد کی۔ لیکن ہم نے دیکھا اور دیکھ رہے ہیں کہ محکوم قوموں سے نفرت اور اپنی بڑائی اور تعلی کےجذبات انگلش قوم میں علیٰ حالہ باقی ہیں لیکن فرنچ قوم مسلمانوں کی عنایت ومحبت کی سرتاپا مشکور و ممنون ہے، کوئی فرانسیسی ایسانہیں ملا، جس نے اسلام اور مسلمانوں کے نام سے ہماری اپیل کو رَ د کیاہو۔
ایک فرنچ خاتون جو سیاسیات خارجیہ کی فاضلہ ہے اور مظلوم اقوام کی حمایت اس کی زندگی کا فرض ہے۔ آپ کو سن کر حیرت ہوگی کہ دن کے ۱۲ بجے سے لے کر رات کے ۲ بجے تک ہمارے ساتھ کام میں رہا، موسیولانگے جونہ صرف فرنچ سوشلسٹ کے لیڈر اور اخبار پاپولر کے ایڈیٹر بلکہ یورپ کے مشہور اشخاص میں سے ہیں، مظلوموں کی اعانت، بے کس اقوام کی حمایت اور غرباء کی امداد ان کا اصل کام ہے۔ ان سے مل کر معلوم ہوا کہ فرانسیسی قوم دنیا میں کیوں اس قدر محبوب و ہر دلعزیز ہے۔ ٹیونس کے مسلمانوں نے بھی مسئلہ خلافت کے متعلق فرنچ