کتاب: بریدفرنگ - صفحہ 36
ہم تنِ تنہانہیں ہیں، تاہم حتی الامکان کوشش سے دریغ نہ کریں گے۔
انڈر سکریٹری صاحب نے جو کبھی بنگال کے گورنر رہ چکےہیں، فرمایا کہ مقامات مقدسہ کے دائرہ میں عراق کوکیونکر داخل کرتے ہو، زیارت مقابر توتمہارے ہاں جائز نہیں، بڑا مولویانہ اعتراض تھا۔ محمد علی صاحب نے کہا، ہاں ہمارے ایک فرقہ اہل حدیث کا ایساہے ورنہ تمام مسلمان اس کو جائز اور ثواب سمجھتے ہیں، خصوصاً شیعہ فرقہ زیارتِ عراق کو ضروری جانتاہے، بہرحال یہ کوشش کسی ایک فرقہ کےخیال کے مطابق نہیں بلکہ تمام مسلمان فرقوں کی طرف سے ہے، خواہ ان میں باہم کسی قدر جزئی اختلاف ہو۔
۲۷کولندن میں جمعہ کی نمازمیں نے پڑھائی اور مولوی صدر الدین صاحب احمدی نے میرے پیچھے نمازپڑھی، ووکنگ آنے کی بھی انہوں نے دعوت دی ہے کل برٹش کانگریس کمیٹی (آل انڈیا نیشنل کانگریسکی شاخ لندن ) کا جلسہ ہوا ہم لوگ بھی تھے، برٹش کانگریس کمیٹی کےممبروں نے ہمارے مطالبات اور دلائل سُنے اور یہ فیصلہ کیاکہ اس مسئلہ میں وہ بھی ہمارا ساتھ دیں گے، و ہیں ایک امریکن نامہ نگار سے ملاقات کی گئی، اس نے وفد کے اغراض پوچھے اور وفد کےامریکہ جانے کی نسبت سوال کیا، محمد علی صاحب نےکہا ہم امریکہ ضرور جائیں گے اور اس لیے جائیں گے کہ ہمیں معلوم ہواہے کہ امریکہ ترکوں کےخلاف اس لیے ہے کہ وہ مسلمان ہیں، اس لیےنہیں کہ وہ ترک ہیں، نامہ نگار نے کہاکہ یہ غلط ہے، بلکہ اس لیے خلاف ہےکہ وہ ظلم کرتےہیں، محمدعلی صاحب نےجواب دیاکہ امریکہ اس سبب سے کہ اس کو ترکوں سے کوئی تعلق نہیں رہاان کے اصلی حالات سے واقف نہیں ہے، یہ سب فرضی قصے غرض مند لوگ نہایت چالاکی سے پھیلارہے ہیں، اس نے کہایہ سچ ہے اورمجھ کوامید ہے کہ امریکہ کو آپ دوست پائیں گے۔ رات کو شکسپئیر ہٹ میں جہاں ہندوستانی طلبہ رہتے ہیں کرنل ویجوڈممبر