کتاب: بریدفرنگ - صفحہ 24
اٹلی ہوکرسوئزرلینڈ، فرانس اور وہاں سےانگلینڈ۔
جہازمیں اب تک تلاطم نہیں، اس لیے چکؔرنہیں آیا، ہرطرح کا آرام ہے، لیکن پیٹ کی بڑی مار ہے، حالانکہ چاروقت کاکھانا ملتاہے، صبح کو چائے۸ بجے تک بریک فاسٹ ۱بجےٹفن، ۷بجےشام کوڈنر، لیکن بدمزہ، بدبو، خام، کل محمدعلی صاحب نے خود باورچی خانےمیں جاکر گوشت بُھونا، اب تک وضع میں نے وہی رکھی ہے، عمامہ کےبجائے ترکی ٹوپی، پایجامہ پر پینٹ، کالرالبتہ بڑھ گیاہے، ڈنر میں جانےکےلیےسیاہ سُوٹ ضروری تھا ایک سیاہ ایرانی وضع کی شیروانی یعنی معمولی شیروانی سے چارپانچ انگل نیچی اور سیاہ پینٹ، سادہ کف دار قمیص۔
اب تک ہماری جماعت نماز بہ پابندی پڑھتی ہے‘ ۶/فروری کونماز جمعہ پڑھی، اس مہینےکے معارف بلکہ ہرمہینے کے معارف کے چار چار نسخے بھیجیے، اسی طرح تفسیر ابی مسلم، سیرۃ کی جلددوئم تیار ہوجائے تواول دوئم کی چارچار جلدیں غیرمجلدعنایت فرمائیے مگر باحتیاط، مضبوطی کے ساتھ بندش ہو، روح الاجتماع چھپ چکے توسیرۃ عائشہ شروع کرائیے، آپ کی مشین کاکیانتیجہ نکلا، ملی یانہیں۔
دارالمصنفین کے قواعد و ضوابط اور حساب کے کاغذات چھپ گئے ہوں گے تو وہ بھیجیے جس جہاز پر ہم جارہے ہیں یہ نہایت سُست ہے، دن رات میں صرف دو سواسی میل چلتاہے، مگر اس کے کمرے اور سامان واسباب نہایت اچھے ہیں، ہرکمرے میں دوپلنگ مع بستر کپڑے رکھنے کی دوالماریاں، ہاتھ منہ دھونے کے لیے پائپ مع طشت دیوارمیں جڑا ہوا، ایک کرسی، ایک برقی پنکھا، تین برقی روشنی، دوکھوٹیاں، ہرکمرہ سامان اور آرام کےلحاظ سے مسعود منزل واقع شبلی منزل سے زیادہ بہتر ہے، ہم اکثر یہ بھول جاتےہیں کہ ہمارا سفرکسی خوفناک سمندرکے اندر ہے جس کی ایک موج تلاطم ہماری زندگی ختم کرسکتی ہے، سُبْحَانَ الَّذِي سَخَّرَ لَنَا هَـٰذَا وَمَا كُنَّا لَهُ مُقْرِنِينَ افسوس کہ یہ جہاز عدن رات