کتاب: بریدفرنگ - صفحہ 227
کوشش کی ہے کہ وہ اپنی پوری قوّت کے ساتھ یہاں کی حکومت کے ذمّہ داروں کے سامنے اپنے مطالبات کو پیش کرے اور ہم روزانہ مراسلات ومطالبات اور ملاقات وگفتگوؤں میں مصروف ہیں اور امید ہے کہ آپ اپنی پوری قوت کے ساتھ ہماری مساعدت فرمائیں گے۔ اور ہمیں اس چیز کی طرف رہنمائی فرمائیں گے جو ہمارے لیے بہتر ہو۔ اے ہمارے اللہ ہمارے حکمرانوں کو اس چیز کی طرف ہدایت کر جو تمام قوموں کے لیے بہتر ہو اور جس میں ان کی بھلائی ہو۔ ہماری دلی خواہش ہے کہ ہم اپنی پہلی فرصت میں آپ کی خدمت میں حاضر ہوں۔ آخر میں آپ ہماری طرف سے بہترین احترام اور سلام قبول فرمائیں۔ الداعی المخلص سیّد سلیمان ندوی رکن وفد خلافتِ ہند لندن