کتاب: بریدفرنگ - صفحہ 211
گفتگو کرتی ہے۔ مگر خدا جانے کیوں کسی مسلمان عورت کو مغربی طرز تمدن وگفتار میں دیکھ کر دل کو تکلیف ہوتی ہے۔ کو بڑے حرف میں لکھتے ہیں۔ غالب کمالی بے نہایت صاحب ِ فہم اور ہوشمند ترک ہیں، دیر تک ان سے باتیں رہیں، دوپہر کا کھانا انہی کے یہاں کھایا۔ نیپلس کے قریب اٹلی کے مشہور ویران شہر پامپائی کے آچار ہیں جو دوہزار برس پہلے رومیوں کا ایک آباد عالیشان شہر تھا۔ مگر آتش فشاں پہاڑ کے پھوٹنے سے برباد ہوگیا۔ غالب کمالی بے کے ساتھ ا س کو دیکھنے گئے۔ موٹروں پر گھنٹہ ڈیڑھ گھنٹہ کا راستہ تھا۔ پہاڑیوں کے جھنڈ میں یہ شہر ایک مرتفع مقام پر واقع ہے۔ اس سفر میں اور امیر فیصلہ کی ملاقات کے راہگزر ہیں بھی اٹلی کے قصبوں اور دیہاتوں سے گزرنے کا اتفاق ہوا تھا، نظر آیا کہ یہ ملک کسی حالت میں ہندوستان سے بہتر نہیں۔ وہی افلاس وغربت ہے بچّے برہنہ تن یا میلے کچیلے کپڑوں میں، عورتیں کثیف اور پھٹے پُرانے کپڑوں میں سر پر بوجھ اٹھائے چل پھر رہی تھیں، کاشتکار اپنے کھیتوں میں آجارہے تھے، سڑکیں ناہمورا، ناصاف، راستوں میں کوکوڑ اکرکٹ، بھیک مانگنے والوں کا ہجوم، اس ویران شہر کو جو ہزاروں سال زیر خاکستردفن تھا، محققین ِ آثار نے اب کھود کر نکالاہے۔ سب سے پہلے ایک عجائب خانہ