کتاب: بریدفرنگ - صفحہ 200
متواضع اور خاک آدمی ہیں۔
۲۔ اسؔعد فواد، فواد پاشا مشہور ترک جنرل کے صاحبزادہ ہیں‘ نہایت ملنسار، مہمان نواز، فیاض، ان سے زیادہ ان کی بیوی زیبا خانم جو ایک مصری شہزادی ہیں بہمہ صفت موصوف ہیں۔ شہزادی سے اور ان کی بہن سے کئی دفعہ ملاقاتیں ہوئیں، روشن خیال ہیں اورجوش ملّی رکھتی ہیں، انگریزی بھی بولتی ہیں لیکن فرنچ تو ان کی زبان ثانی ہوگئی ہے۔ لیکن یہ سُن کر تعجب ہوگا کہ مصری شہزادی ہوکر عربی نہیں بول سکتیں۔ میں نے سبب دریافت کیا تو معلوم ہوا کہ خدیوی ایوان وحرم میں ترکی بولی جاتی ہے۔ اور وہی اب تک ان کی مادری زبان ہے۔
۳۔ عزت پاشا، مصر کی نیشنلسٹ پارٹی کے ہیں، عربی عمدہ بولتےہیں تعلیم ان کی اوکسفورڈ یا کیمبرج میں ہوئی ہے۔
۴۔ فواد سلیم بے یہ مصری ہیں، لیکن پچھلے دنوں ٹرکی کی طرف سے سوئزرلینڈ میں سفیر تھے۔ اتحاد اسلامی کے یہ پُرجوش حامی ہیں لیکن ان کی تجویز ہے کہ مسلمانوں کو سیاست اور دین کو الگ الگ کرکے کام کرنا چاہیے۔
۵۔ ڈاکٹر بہجت وہبی، انگلستان سے اعلیٰ طبّی سندیں حاصل کی ہیں۔ ڈاکٹر انصاری کے لگ بھگ ہیں۔ بلقان میں ان کے ساتھ بھی ہلال احمر کے ڈاکٹر تھے۔ یہ نہایت متواضع دوسروں کے کام آنے والے اور رقیق القلب ہیں۔
اور بھی کئی اصحاب تھے جن کے نام یاد نہیں، ہاں ایک اور صاحب کرنل عزیز بے مصری سے بھی اتفاقاً ملاقات ہوگئی۔ بلقان کے زمانہ میں ان کے نام سے ہندوستان بھی آشنا ہوچکا ہے۔ کیونکہ یہ بھی ان جوانمردوں میں تھے جو نہایت بہادری سے چُھپ کر صحرا کی راہ سے طرابلس پہنچ