کتاب: بریدفرنگ - صفحہ 198
کچھ متاثر بھی معلوم ہوتے تھے لیکن ہم میں سے کسی کو بھی ان کی گفتگو پر اعتبار نہیں، بہرحال مفید رہی اور اس وفد کاخاتمۃ الاعمال بھی یہی ملاقات ہونا چاہیے تھا۔ وہاں سے واپس آکر جلدی جلدی ۹ بجے روم کی طرف روزانہ ہوئے یہاں بھی ملنے کے لائق احباب ہیں۔ راستہ میں ۱۲ گھنٹوں کے لیے بعض وجوہ سے آج فلارن میں اترگئے۔ اب شام کو روانہ ہونا ہے، یہ لوگ شہر گذشتہ تاریخ میں شاندار حکومتوں کا مرکز رہاہے۔ فنون لطیفہ کا یہ گہوارہ ہے۔ سنگی َ کاغذی تصویروں اور روغنی مرقعوں کے وہ گراں بہا نوادر کا تاریخی مجموعہ یہاں ہے کہ دنیا میں اس کی نظیر نہیں۔ عظیم الشان سنگی عمارتوں میں یہ بے بہا تحائف زمانہ رکھے ہیں ان کو دیکھ کر یہ معلوم ہوتا ہے کہ یہاں کے انسانوں نے خدا کی صنعتوں کے مقابلے کا پورا عزم کرلیا تھا، آنکھوں نے جو نوادر دیکھے خامہ ٔ خام کاران کی صنعت کی تصویر نہیں کھینچ سکتا، تمام شہر سنگی مرقعوں سے معمور ہے۔ اب روانگی کا وقت قریب آگیا۔ اس لیے رُخصت ! دیکھنا یہ ہے کہ یہ خط پہلے پہنچتا ہے یا یہ مسافر اپنے وطن کے دیدار سے پہلے آنکھوں کوٹھنڈ کرتا ہے۔ ۷۲ رومہ ۱۳ ستمبر ۱۹۲۰ء ؁ عم مکرم السلام علیکم ورحمۃ اللہ گذشتہ نظام اوقات کے مطابق یکم ستمبر کو ہمارا قافلہ لندن سے تو روانہ ہوا اور اسی نشہ میں کہ اب سواد وطن سے آنکھیں جلد منور ہوں گی، فرانس کے سبزہ زار صحرا اور سوئزرلینڈ کےخشک کوہستان کو طے کر کے اٹلی کے