کتاب: بریدفرنگ - صفحہ 192
پورا کردیا، مجھے غالباً اب بہت کم ضرورت معلوم ہوتی ہے کہ اپنے مشاغل کو ترک کروں، اس واسطے کہ جس قدر امور میری فکر میں تھے۔ و ہ سب وقوع میں آگئے۔ مَیں مدینہ طیبہ سے واپس کیا گیا تھا کہ خدا مجھ سے اپنا کام لے گا میں حیران تھا کہ میرا ناکارہ کیاکام کرسکتا ہے، مگر ؎ منّت منہ کہ خدمتِ سلطاں ہمیں کنی منت شمار اشد کہ بخدمت بداشتت پہلا کام یہ تھا کہ انگریزی تعلیم یافتہ وعلماء کے تفرقہ کی خلیج دُور ہو۔ ا س کو یونیورسٹی کی شرط سے پاٹنا شروع کیا اور خدام کعبہ اور خلافت کمیٹیوں نے اس کو ہموار ومستحکم کردیا۔ میں نے ایک تحریک عام کرنا چاہی جس کے لیےوفد کی ارسال کرنے کی تجویز کی۔ مگر وقت نہ تھا”اخوت“ میں اس کی اشاعت ایسی بے ڈھنگی طور سے ہوئی کہ ایسی ضروری تحریک مضحکہ خیز ہوگئی۔ مگر خدا جانے تحریک ہجرت کے ضمن ا س تحریک کو پورا کردیا۔ اس وقت اناطولیہ اور جنیوا و بخارا دُور دراز مقامات پر ہمارے نمائندے پہنچ گئے۔ اگرچہ وفد کی صورت سے نہ ہوں، یہی مقصد ہجرت سے تھا۔ جو حاصل ہوگیا نان کو اپریشن کی تحریک سےہم بہت کچھ کرسکتے ہیں، غرضیکہ جملہ منصوبے اللہ نے پورے کئے اب سوائے اس کے کیا عرض کیا جائے۔ رَجَعْتُ مِن َ الْاَصْغَر اِلَی الْجِھِادِ الْاَکْبَر، بہترین اخلاق کے علماء وکارکنوں کے حوالہ مسلمانوں کو کر کے ہم کنارہ کشی کرنے