کتاب: بریدفرنگ - صفحہ 123
صرف اپنا وجود ان کوآپ مطلوب ہے۔ فرانسیسی حلقہ میں یہ خیال ہے کہ چونکہ برطانیہ یہ چاہتا ہے کہ ایران پر اپنا پوراتصرّف جمالے لیکن چونکہ وول اس کے لیے منظوری نہ دیں گے۔ ا س لیے بالشویکی حملوں کی نمائش کرکے لیگ آف نیشن سے ایران کی حفاظت کی اجازت حاصل کرلی جائے۔ بعض انگریز اربابِ سیاست اخبارات میں لائڈ جارج کی پالیسی پر سخت تنقید کررہے ہیں۔ کرنل لارنس کابھی جس نے عربوں کو بغاوت پر آمادہ کیا، خط اخبارات میں لائڈ جارج کی پالیسی کےخلاف شائع ہواہے مگر یہ مخالف اس لیےنہیں کہ یہ ہمارے وعدوں کےخلاف ہے، یامسلمانوں کے مطالبات یہ ہیں۔ بلکہ اس لیے کہ عراق کی آمدنی کم اور اخراجات زیادہ ہیں اس لیے پڑتا ٹھیک نہیں پڑے گا۔ کل مجھے اپنے مُلّاپن کے صدقہ میں ایک اسلامی ویور پین نکاح پڑھانا پڑا، یعنی ایک مسلمان نوجوان کا نکاح ایک یورپین لیڈی سے، نکاح کے گواہوں میں مرزا عابد علی بیگ بھی تھے۔ الحمد للہ ! جسمانی حیثیت سے آج کل صحیح ہوں اور آپ لوگوں کے واپس طلب کرنے کا شب وروز منتظر ہوں۔ یورپ کے مرغزار سے ہمارا وہ صحراہی ہمیں محبوب ہے، یہ مجازاب حقیقت ہے کہ ؏ حُبّ الوطن ازملک سلیماں کوشتر ۴۵؀ لندن، ۱۰ جون ۱۹۲۰ء ؁ عم محترم السلام علیکم پچھلے ہفتہ میں آپ کا کوئی خط نہیں ملا، آج ہندوستان ڈاک کا دن ہے۔ شاید آپ کا کوئی خط اس ہفتہ مل سکے۔ ا لحمد للہ میں بخیریت ہوں، یہاں کے حالات بدستور ہیں، اگر تعزیر ہوا ہے تو صرف اس قدر کہ جو پردہ انگلینڈ اور بالشویک روس