کتاب: بریدفرنگ - صفحہ 117
کی تقسیم کی کشمکش میں ہے۔ حالانکہ اس نے گزشتہ جنگ میں اتحادیوں کا ساتھ بھی دیا، قصور ؟ قصور یہ ہے کہ اس کی بڑی آبادی مسلمان ہے۔ ا صلی قدیم البانیا میں جیسا کہ البانی مسلمان سے معلوم ہوا ۲۰ لاکھ مسلمان تھے لیکن ۱۰ لاکھ غلاموں کی طرح یونان وسرویا میں تقسیم کردیے گئے۔ اس پر بھی بدقسمتی سے تعدا د کم نہ ہوئی تو ان کے لیے یہ سز اتجویز کی گئی کہ ان کو خود مختاری نہ بخشی جائے گی۔ پچھلے دنوں بعض ارکان پارلیمنٹ کے دستخط سے ایک اپیل شائع ہوئی ہے کہ البانیا کے ساتھ انصاف کیا جائے لیکن انصاف کے معنی معلوم ہیں، البانیا کے عیسائی اور مسلمان آبادی میں باہم نہایت اتحاد ہے اوردونوں اپنے کو ایک ہی قوم سمجھتے ہیں۔
۳۰ جون کو ہمارا قافلہ آکسفورڈ گیا تھا، و ہاں کے عجائبات علمیہ دیکھے، متعدد کالجوں کا مشاہدہ کیا، کتب خانے دیکھے، انگلستان چونکہ جزیرہ ہے اس لیے یہاں کے باشندوں کو مجبوراً ملاّح ہونا چاہیے اور اسی لیے انگلستان دُنیا کی سب سے بڑی بحری قوت ہے۔ لیکن معلوم ہے کہ یہ قوت بحری اپنی تعلیم کا کہاں سے آغاز کرتی ہے۔ کیمبرج اور آکسفورڈ کی یونیورسٹی سے دونوں جگہ مجنملہ درزشوں کی کشتی رانی کا بھی بڑا انتظام ہے۔ ا ور یہ وہاں کا ایک ضروری حصہ ہے۔ شہر میں فطری و مصنوعی نہریں ہیں۔ جن کے کناروں پر ہر کالج کا اپنا گھاٹ ہے۔ جس میں اس کالج کی کشتیاں پڑی ہیں، ہر کالج کی علیحدہ علامت اور نشان ہے جو کالج کی عمارتوں پر طلبہ کے لباسوں پر، کشتیوں کے ہینرمی گھاٹوں پر بنا ہے، طلبہ اپنے وقت کا بڑا حصہ کشتی رانی میں صرف کرتے ہیں۔ سال میں ایک دفعہ لندن آکر کیمبرج اور آکسفورڈ کا مقابلہ ہوتاہے۔ جس ز مانے میں ہم لوگ آئے تھے یہ مقابلہ ہورہا تھا۔ تمام ساحِل پر تماشائیوں کا ہجوم رہتا ہے۔ دیکھنے کی ایک گراں فیس ہوتی ہے جو جیت جاتا ہے اس کے محامد واوصاف مہینوں اخبارات میں مزے لے لے کر گنائے جاتے