کتاب: بریدفرنگ - صفحہ 100
وہ کالعدم ہیں۔
۱۰۔ ٹرکی کوئی فوج نہیں رکھ سکتا، مسلح پولیس مع فوج امن کی تعداد ۵۰ ہزار ہوگی، جواتحادیوں کے زیر نگرانی رہے گی۔
۱۱۔ کوئی جنگی اور ہوائی جہازاس کے قبضہ میں نہیں رہے گا۔
۱۲۔ فوجی اسکول اور کالج بند کردیے جائیں، صرف ایک اسکول ہوگا جس میں نان کمیشنڈ افسر تعلیم پائیں گے۔
۱۳۔ بے تار کی تار برقی اس کے ملک میں نہیں رہے گی، اس کے تمام موجودہ اسٹیشن توڑ دیے جائیں گے۔
۱۴۔ اتحادیوں کے لیے ٹرکی اپنے خرچ سے ہوا بازوں کے لیے اسٹیشن بنائے گا۔
۱۵۔ بغداد ریلوے جو ٹرکی مقبوضات سے گزرے گا وہ اتحادیوں کی زیر نگرانی رہے گا اور جو اسٹیشن اس کے ملک میں بنیں گے وہ اتحادیوں کے زیر حکومت ہوں گے۔ ا ور اس ریلوے کے لیے مزدور ٹرکی مہیا کرے گا۔
۱۶۔ ٹرکی کے تمام مالی واقتصادی صیغے اتحادیوں کے ہاتھ میں ہوں گے۔
۱۷۔ اتحادیوں کے ڈاک خانے اور تار گھر ٹرکی میں خود ان کے الگ ہوں گے۔
۱۸۔ چھوٹی تعداد کی قومیں مجلس اقوام متحدہ کی زیر نگرانی اور کیتھولک سب کی زیر نگرانی اور کیتھولک سب کی زیر نگرانی رہیں گے۔
۱۹۔ حجاز میں تمام قوموں کو تجارت کی عام آزادی ہوگی۔
۲۰۔ ٹرکی بندرگاہوں میں محصول نہ لے سکے۔
ان شرائط کے معنی ٹرکی پابہ زنجیر زندگی کےسوا کچھ نہیں ہے۔
مقامات مقدسہ برٹش حکومت کے زیر سایہ ہوں گے۔ ا س ننگ کو کون مسلمان گوارا کرے گا۔ اب تک انگریزوں کی آنکھیں نہیں کھلی ہیں اور واقعات پس پردہ