کتاب: بریلویت تاریخ و عقائد - صفحہ 98
آج حالت یہ ہے کہ شرک،قبر پرستی اور بدعات و خرافات کا ایک سیلاب ہے اور مسلمان اس میں بہے جا رہے ہیں۔ شیطان نے ان کے دل و دماغ کو مسخر کر لیا ہے اور وہ اس کی پیروی کو اپنی نجات کا سبب سمجھ رہے ہیں۔
اللہ تعالیٰ ان کے متعلق ارشاد فرماتے ہیں :
﴿ قُلْ ہَلْ نُنَبِّئُکُمْ بِالْاَخْسَرِیْنَ اَعْمَالا(103) اَلَّذِیْنَ ضَلَّ سَعْیُہُمْ فِی الْحَیٰوۃِ الدُّنْیَا وَ ہُمْ یَحْسَبُوْنَ اَنَّہُمْ یُحْسِنُوْنَ صُنْعًا ﴾[1]
" آپ کہہ دیجئے کہ کیا ہم تمہیں ان لوگوں (کا پتہ) بتائیں جو اعمال کے لحاظ سے بالکل ہی گھاٹے میں ہیں؟ یہ وہی لوگ ہیں جن کی ساری محنت دنیا ہی کی زندگی میں غارت ہو کر رہی اور وہ یہی سمجھتے رہے کہ وہ بڑے اچھے کام کر رہے ہیں۔ "
نیز ان کے متعلق ارشاد ہے :
﴿ اَعْیُنُہُمْ فِیْ غِطَآئٍ عَنْ ذِکْرِیْ وَ کَانُوْا لایَسْتَطِیْعُوْنَ سَمْعًاع(101) اَفَحَسِبَ الَّذِیْنَ کَفَرُوْآ اَنْ یَّّتَّخِذُوْا عِبَادِیْ مِنْ دُوْنِیْ اَوْلِیَآء اِنَّآ اَعْتَدْنَا جَہَنَّمَ لِلْکٰفِرِیْنَ نُزُلا﴾ [2]
"ان کی آنکھوں پر میری یاد سے پردہ پڑا ہوا تھا اور وہ سن بھی نہیں سکتے تھے۔ کیا پھر بھی کافروں کا خیال ہے کہ مجھے چھوڑ کر میرے بندوں کو اپنا کارساز قرار دے لیں؟ بے شک ہم نے دوزخ کو کافروں کی مہمانی کے لیے تیار کر رکھا ہے۔ "
اب اس سلسلے میں ان کی نصوص ملاحظہ فرمائیں :
جناب احمد رضا بریلوی حضور اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کی تعلیمات سے انحراف کرتے ہوئے اور آپ کی شان میں غلو کرتے ہوئے کہتے ہیں :
قادر کل کے نائب اکبر کن کا رنگ دکھاتے ہیں یہ
ان کے ہاتھوں میں ہر کنجی ہے مالک کل کہلاتے ہیں یہ
احمد رضا بریلوی کے صاحبزادے اپنے باپ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ان
[1] سورۃ الکہف آیت 103، 104
[2] سورۃ الکہف آیت 101، 102