کتاب: بریلویت تاریخ و عقائد - صفحہ 96
﴿ اِنَّ اللّٰهَ ہُوَ الرَّزَّاقُ ذُو الْقُوَّۃِ الْمَتِیْنُ ﴾ [1] "بیشک اللہ ہی سب کو روزی پہنچانے والا ہے، قوت والا ہے، مضبوط ہے۔ " ﴿ وَ مَا مِنْ دَآبَّۃٍ فِی الْاَرْضِ اِلَّا عَلَی اللّٰهِ رِزْقُہَا ﴾[2] "کوئی جاندار زمین پر ایسا نہیں کہ اللہ کے ذمہ اس کا رزق نہ ہو"۔ ﴿ وَ کَاَیِّنْ مِّنْ دَآبَّۃٍ لَّا تَحْمِلُ رِزْقَہَا اَللّٰهُ یَرْزُقُہَا وَ اِیَّاکُمْ وَ ہُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ ﴾[3] "اور کتنے ہی جاندار ہیں جو اپنی غذا اٹھا کر نہیں رکھتے۔ اللہ ہی انہیں روزی دیتا ہے اور تم کو بھی، اور وہی خوب سننے والا ہے اور خوب جاننے والا ہے۔ " ﴿ اِنَّ رَبِّیْ یَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ یَّشَآء وَ یَقْدِر﴾ [4] "میرا پروردگار زیادہ روزی دیتا ہے جس کو چاہتا ہے، اور تنگ کر دیتا ہے جس کے لیے چاہتا ہے۔ " ﴿ اللّٰہُمَّ مٰلِکَ الْمُلْکِ تُؤْتِی الْمُلْکَ مَنْ تَشَآء وَ تَنْزِعُ الْمُلْکَ مِمَّنْ تَشَآء وَ تُعِزُّ مَنْ تَشَآء وَ تُذِلُّ مَنْ تَشَآء بِیَدِکَ الْخَیْرُ اِنَّکَ عَلیٰ کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْر ﴾ [5] اے سارے ملکوں کے مالک! تو جسے چاہے حکومت دے دے اور تو جس سے چاہے حکومت چھین لے، تو جسے چاہے عزت دے اور تو جسے چاہے ذلت دے، تیرے ہی ہاتھ میں بھلائی ہے بے شک تو ہر چیز پر قادر ہے۔ " قرآن کریم نے انسانیت کو توحید سے آشنا کر کے اس بہت بڑا احسان کیا ہے۔ رسول کائنات صلی اللہ علیہ و سلم اپنے تیرہ سالہ مکی دور میں اسی فکر کو لوگوں کے ذہنوں میں راسخ کرتے رہے۔ اسلام نے انسانیت کو بندوں کی غلامی سے نجات دے کر اور ان طوق و سلاسل کو جو اللہ اور اس کے بندوں کے درمیان حائل ہو گئی تھی، اپنی مقدس
[1] سورۃ ذاریات آیت 85 [2] سورۃ ھود آیت 6 [3] سورۃ عنکبوت آیت 60 [4] سورۃ السباء آیت 36 [5] سورۃ آل عمران آیت 26