کتاب: بریلویت تاریخ و عقائد - صفحہ 90
اور فرمایا:
﴿ وَ الَّذِیْنَ یَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِہ لااَا یَسْتَجِیْبُوْنَ لَہُمْ بِشَیْئٍ ﴾[1]
،اور جن کو (یہ لوگ)، اس کے سوا پکارتے ہیں وہ ان کا کچھ جواب نہیں دے سکتے۔ "
﴿ وَ مَا لَکُمْ مِّنْ دُوْنِ اﷲِ مِنْ وَّلِیٍّ وَّ لا نَصِیْرٍ﴾[2]
"اور تمہارا اللہ کے سوا کوئی بھی نہ کارساز ہے اور نہ مددگار !"
اللہ تعالیٰ نے نبی صلی اللہ علیہ و سلم سے فرمایا کہ وہ مشرکین اور ان لوگوں سے سوال کریں، جو اللہ کے سوا کسی اور سے مدد مانگتے ہیں کہ وہ آپ صلی اللہ علیہ و سلم کو جواب دیں :
﴿ قُلْ اَفَرَئَیْتُمْ مَّا تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ اِنْ اَرَادَنِیَ اللّٰهُ بِضُرٍّ ہَلْ ہُنَّ کٰشِفٰتُ ضُرِّہ اَوْ اَرَادَنِیْ بِرَحْمَۃٍ ہَلْ ہُنَّ مُمْسِکٰتُ رَحْمَتِہِ﴾[3]
کہ "بھلا یہ تو بتاؤ کہ اللہ کے سوا تم جنہیں پکارتے ہو، اگر اللہ مجھے کوئی تکلیف پہنچانا چاہے تو کیا یہ اس کی دی ہوئی تکلیف کو دور کر سکتے ہیں؟ یا اللہ مجھ پر عنایت کرنا چاہے، تو یہ اس کی عنایت کو روک سکتے ہیں؟"
﴿ اَ اَمَّنْ یُّجِیْبُ الْمُضطَرَّ اِذَا دَعَاہُ وَ یَکْشِفُ السُّوء وَ یَجْعَلُکُمْ خُلَفَآئَ الْاَرْضِ ئَاِٰلہٌ مَّعَ اللّٰهِ قَلِیْلامَّا تَذَکَّرُوْن﴾[4]
"وہ کون ہے جو بے قرار کی فریاد سنتا ہے، جب وہ اسے پکارتا ہے؟ اور مصیبت کو دور کرتا ہے اور تم کو زمین میں خلفاء بناتا ہے؟ کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور بھی الٰہ ہے؟ تم لوگ بہت ہی کم غور کرتے ہو۔ "
پھر ان کو سمجھاتے ہوئے فرمایا:
﴿ اِنَّ الَّذِیْنَ تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ عِبَادٌ اَمْثَالُکُمْ فَادْعُوْہُمْ فَلْیَسْتَجِیْبُوْا لَکُمْ اِنْ کُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ﴾[5]
[1] سورۃ رعدآیت 14
[2] سورۃ شوریٰ آیت 31
[3] سورۃ زمر آیت 38
[4] سورۃ نمل آیت 62
[5] سورۃاعراف آیت 194