کتاب: بریلویت تاریخ و عقائد - صفحہ 89
اور اللہ کا فرمان ہے : ﴿ ذٰلِکُمُ اللّٰهُ رَبُّکُمْ لَہُ الْمُلْکُط وَ الَّذِیْنَ تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِہ مَا یَمْلِکُوْنَ مِنْ قِطْمِیْرٍ(13) اِنْ تَدْعُوْہُمْ لا یَسْمَعُوْا دُعَآئَکُمْ وَ لَوْ سَمِعُوْا مَا اسْتَجَابُوْا لَکُمْ وَ یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ یَکْفُرُوْنَ بِشِرْکِکُمْ وَ لا یُنَبِّئُکَ مِثْلُ خَبِیْرٍ ﴾[1] "یہی اللہ تمہارا پروردگار ہے، اسی کی حکومت ہے !۔ اور جنہیں تم اس کے علاوہ پکارتے ہو، وہ کھجور کی گٹھلی کے چھلکے کے برابر بھی اختیار نہیں رکھتے۔ اگر تم ان کو پکارو تو وہ تمہاری سنیں گے بھی نہیں، اور اگر سن بھی لیں تو تمہارا کہا نہ کر سکیں۔ اور قیامت کے دن وہ تمہارے شرک کرنے ہی سے منکر ہوں اور تجھ کو (خدائے ) خبیر کا سا کوئی نہ بتائے گا۔ " نیز: ﴿ قُلْ اَرَئَیْتُمْ شُرَکَائَکُمُ الَّذِیْنَ تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ اَرُوْنِیْ مَاذَا خَلَقُوْا مِنَ الْاَرْضِ اَمْ لَہُمْ شِرْکٌ فِی السَّمٰوٰتِ اَمْٰاتَیْنہُمْاٰ کِتَابًا فَہُمْ عَلیٰ بَیِّنَتٍ مِّنْہُ بَلْ اِنْ یَّعِدُ الظّٰلِمُوْنَ بَعْضُہُمْ بَعْضًا اِلَّا غُرُوْرًا ﴾[2] "آپ کہہ دیجئے، تم نے اپنے خدائی شریکوں کے حال پر بھی نظر کی ہے، جنہیں تم اللہ کے سوا پکارتے ہو؟ ذرا مجھے بھی تو بتاؤ کہ انہوں نے زمین کا کون سا جزو بنایا ہے، یا ان کا آسمان میں کچھ ساجھا ہے، یا ہم نے انہیں کوئی کتاب دی ہے کہ یہ اس پر قائم ہیں؟ اصل یہ ہے کہ ظالم ایک دوسرے سے نرے دھوکہ (کی باتوں ) کا وعدہ کرتے آئے ہیں۔ " اور مزید فرمایا: ﴿ وَ الَّذِیْنَ تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِہ لااَا یَسْتَطِیْعُوْنَ نَصْرَکُمْ وَ لااَآ اَنْفُسَہُمْ یَنْصُرُوْن ﴾[3] "اور جن کو تم اللہ کے سوا پکارتے ہو وہ نہ تو تمہاری مدد کر سکتے ہیں اور نہ اپنی ہی مدد کر سکتے ہیں۔ "
[1] سورۃ فاطرآیت 14،13 [2] سورۃ فاطرآیت 40 [3] سورۃاعراف آیت 197